عامر خان لاہور پہنچے

لاہور، 29 اکتوبر (یو این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے ۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان پاک سری لنکا ٹیم کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عامر خان نے بھی سری لنکا ٹیم کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوشی کا لمحہ ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ سری لنکا ٹیم کی پاکستان آمد پر ملک میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔