گجرات کی طرح بہار میں بھی جے ڈی یو الگ انتخاب لڑے گا:لالو

پٹنہ، 29 اکتوبر (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے اتحادی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے گجرات میں ہونے والے اسمبلی کے انتخابات میں الگ الگ لڑنے کو اچھی بات بتایا اور کہا کہ بہار میں بھی دونوں جماعتیں الگ الگ الیکشن لڑیں گی۔مسٹر یادو نے گجرات اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی اور جے ڈی یو کے الگ الگ الیکشن لڑنے کے ضمن میں صحافیوں سے آج یہاں بات چیت میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے اور انفرادی انتخاب لڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ بہار میں بھی یہ دونوں پارٹیاں الگ انتخابی مقابلہ کریں گی۔ آر جے ڈی صدر نے گجرات میں انتخابی مہم کے لئے ان کے جانے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہا کہ یہ کانگریس پارٹی پر انحصار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس گجرات میں اسمبلی کے انتخابات میں تشہیر کے لئے اگر انہیں بلائے گ¸ تو وہ ضرور جائیں گے ۔مسٹر یادو نے گجرات کے ایک ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے ہوئی بچے کی موت کے معاملے پر کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ایسی ہی صورت حال ہے اور بچے مر رہے ہیں۔ بی جے پی میں حکومتی ریاستوں میں بد انتظامی کی وجہ سے ایساہو رہا ہے ۔ بہار کے روہتاس میں شراب سے ہوئی موت پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں شراب بندی مکمل طور پر ناکام ہے اور یہاں شراب کی ہوم ڈلیور¸ ہو رہی ہے ۔ پولیس پیسے کمانے میں مصروف ہے ۔