آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بیگو سرائے میں استادپر شاگردہ کے ساتھ بدفعلی کا الزام

begu chatra
Written by Taasir Newspaper
Taasir Urdu News | Uploaded on 30-OCTOBER-2017

بلیا /بیگو سرائے ، 30 اکتوبر (بی کے گلشن)بلیا نگر پنچایت تھانہ علاقہ کے اوپر ٹولا واقع کڈس گارڈن انگلش اسکول کے ڈائریکٹر نیز پرنسپل پرکاش نندن سنہا کے اوپر اپنے ہی اسکول کی 7 سالہ طالبہ کے ساتھ بدفعلی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معلوم ہو کہ مذکورہ واقعہ 10 اکتوبر کو ہوا مگر بات کا خلاصہ ابھی ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ طالبہ اپنے اسکول کے نزدیک نانیہال میں رہتی ہے جہاں وہ اپنے نانیہال میں رہ کر مذکورہ اسکول میں تقریبا 6 ماہ سے پڑھنے جاتی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ روزانہ وہ اسکول کے بعد شام میں ٹیوشن پڑھنے بھی مذکورہ اسکول میں جاتی تھی جہاں اس کے اسکول کے ڈائریکٹر کے ساتھ پرنسپل پرکاش نندن سنہا ہی اسے ٹیوشن پڑھاتے تھے۔ وہیں متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں صاف صاف کہی کہ روزانہ ہمارے پرکاش سر مجھے ٹیوشن میں دیر سے چھٹی دیتے تھے اور جب سب چلا جاتا تھا تب پرکاش سر مجھے روک کر اکیلے میں میرے ساتھ گندی گندی حرکت کرتے تھے منع کرنے کے بعد بھی نہیں مانتے تھے ۔ پرکا ش سر بہت گندے آدمی ہیں۔ وہیں متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ معاملہ مجھے تب پتہ چلا جب بچی سے ایک دن فون پر بات ہوئی تو بچی نے رو رو کر اپنی ساری کہانی اپنی ماں کو بتائی اور خبر ملنے کے بعد بچی کی ماں نے بلیا تھانہ میں پرکاش نندن سنہا کے خلاف آبروریزی کی کوشش کا ایف آئی آر درج کرائی جبکہ وہاں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرکاش نندن سنہا کو جھوٹا الزام میںپھنسایا جا رہا ہے جو غلط ہے ، وہیں مقامی انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ وہیں پرکاش نندن سنہا گھر سے فرار ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper