بائیں بازو کی عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے5سال اہم:راج ناتھ

حیدرآباد 30اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں بائیں بازو کی عسکریت پسندی سے نمٹنے کیلئے مرکز کی جانب سے شروع کردہ بیشتر اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے آئندہ پانچ برس کا عرصہ اہم ہے ۔انھوں نے حیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آج صبح آئی پی ایس پروبیشنرس کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان پرزور دیا کہ وہ بالخصوص جموں وکشمیر ،شمال مشرقی و وسطی ہندوستان کے بعض حصوں میں ان طاقتوں کے خلاف شروع کردہ رفتار کو یقینی بنائیں۔انھوں نے پروبیشنرس پر زور دیا کہ وہ سائبر جرائم ، انٹرنیٹ پر مبنی جرائم ، فرضی نیوز اور بے چینی و خوف جیسے نئے اور ابھرتے ہوئے جرائم سے ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کے لئے مہارت،کارکردگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار پیداکریں۔انھوں نے پروبیشنرس سے خواہش کی کہ وہ ہمیشہ چار اصولوں سخت محنت،ایمانداری ،مثبت رویہ اور مناسب فیصلے کو یاد رکھیں جس سے عوام کے تمام گوشوں بشمول سیاسی قیادت سے مکمل کیرئیر کے دوران احترام حاصل ہوسکتا ہے ۔قبل ازیں انھوں نے پرائم منسٹر بیٹن اور ہوم منسٹر پستول مہاراشٹرا کیڈر سے تعلق رکھنے والے آل را¶نڈر سمیر اسلم شیخ کو دیا۔ آل را¶نڈر لیڈی آفیسر راجستھان سے تعلق رکھنے والی امریتا دوہان کو ٹروفی دی۔این پی اے کے ڈائرکٹر ڈولی برمن نے ٹریننگ اور اکیڈیمی کی سرگرمیوں پر اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیر داخلہ نے اکیڈیمی کے احاطہ میں سردار پٹیل کے مجسمہ پر بھرپور خراج پیش کیا۔