لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے، مقابلہ ’مافیا‘ سے ہے: عمران خان

اسلام آباد30اکتوبر(آئی این ایس انڈیا )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ’ملک کا لوٹا ہوا پیسہ جو دبئی ، فرانس، لندن اور دوسرے ممالک میں ’پاکستانی مافیا‘ نے چھپایا ہوا ہے، اسے واپس لا ئیں گے اور ملکی امدنی میں اضافہ کرکے دکھا ئیں گے‘۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرد اری اور نواز شریف کے 300 ارب روپے بیرون ملک پڑے ہیں وہ اس پیسے کو واپس لائیں گے۔اتوار کی رات منڈی بہاﺅ الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے، انہو ں نے کہا کہ ‘’میرا مقابلہ 21 سالوں سے سیا ستدانوں سے نہیں ’ما فیا‘ سے ہے’۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ‘سیاستدانو ں اور مافیا میں فرق ہوتا ہے۔ سیاستدان عوام کی خد مت کرتا ہے،جبکہ یہ لوگ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ یہ قوم کا پیسا لوٹتے اور لوگوں کو خریدتے ہیں۔“ اپنے خطاب میں انہو ں نے اب سے پہلے مختلف شہروں میں کئے گئے جلسہ عام سے خطا ب میں کہی گئی بہت سی باتوں کو دوہرایا۔ جیسا کہ انہوں نے کہا کہ ’جب آصف زرداری ملک کے صدر تھے تو ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے کا قرض تھا، لیکن نواز شریف کے دور میں ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا قرض ہوگیا ہے‘۔انہوں نے عزیز بلوچ کے اس اعتراف کا حوالہ دیا، جس میں، بقول ا±ن کے عزیر کا کہنا تھا کہ’آصف علی زرداری کے کہنے پرلوگوں کو قتل کیا گیا۔ اور یہ کہ ‘پیپلز پارٹی کی قیاد ت کے کہنے پر اس نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے چشم دید گواہ خالد شہنشاہ کو قتل کیا گیا‘۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی رپورٹ عوام کے سامنے لائے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ’نواز شریف اپنا علا ج بھی باہر سے کرواتے ہیں؛ پھر وہ یہاں کیا لینے آتے ہیں‘ ۔عمران خان نے حسبِ روایت ایک مرتبہ پھر نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنی تنقیدی توپوں سے آصف علی زرداری کو بھی آڑے ہاتھو ں لیا۔ انہو ں نے کہا کہ ’شر یف مافیا 30 سال سے پنجا ب پر قبضہ کر کے بیٹھی ہے‘۔انہوں نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شر یف پر بھی سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ ’انہوں نے ماڈل ٹاﺅن میں 14 لوگوں کو قتل کرایا‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ’6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دوں گا۔ اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا ۔ تو ہم ان کا نام بدل کر ’شو باز شریف‘ رکھتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’شہباز شر یف بولی ووڈ چلے جائیں، بہت بڑ ے اسٹار بن جائیں گے اور اچھے ولن ہوں گے‘ ۔