ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے چین کو 4-1 سے ہرایا

کاکامگاھارا، (جاپان)، 30 اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے خاتون ایشیا کپ میں آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیر کو اپنے پول ‘اے ‘کے دوسرے میچ میں چین کو چار۔ایک سے شکست دے کر اپنی ناقابل تسخیر برتری کو برقرار رکھا۔ کاکامگاھارا کاواسک¸ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستانی خواتین نے مکمل طور پر حریف ٹیم پر اپنا دبدبہ بنایا اور گرجیت کور نے 19 ویں، نوجوت کور نے 32 ویں، نیہا گوئل نے 49 ویں اور رانی نے 58 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو شاندار جیت دلا ئی ۔ خاتون ٹیم نے اپنے افتتاحی میچ میں سنگاپور کو دس۔صفر سے شکست دی تھی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے آغاز میں ہی اپنی شاندار کارکردگی سے 15 ویں منٹ میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے چین پر دبا¶ بنا یا۔ اگرچہ یہ پنالٹی چین نے ضائع کی اور پہلا کوارٹر گول کے بغیر رہا لیکن دوسرے کوارٹر میں ڈریف فلکرماہر گرجیت نے پنالٹی پر گول کرکے ہندوستان کو ایک ۔صفر سے سبقت دلائی۔ میچ میں 10 منٹ کے وقفے کے بعد ہندوستان نے شاندار واپسی کی اور 32 ویں منٹ میں نوجوت نے دوسرا گول کیا۔ اگرچہ ڈفیندروں کی غلطی سے 38 ویں منٹ میں ہندوستان نے ایک پنالٹی کارنر گنوا یا اور چین نے بغیر غلطی کے کیوشیا کوئی کی مدد سے اسکور ایک۔دو کر دیا۔ میچ کے آخری منٹ دونوں ٹیموں کے درمیان کافی چیلنجنگ رہے اور 49 ویں منٹ میں ہندوستان نے پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے چینی گول کیپر جیاو ئی کو چکمہ دیتے ہوئے تین ۔ایک سے ٹیم کو اہم برتری دلا ئی۔ میچ کے آخری 10 منٹ میں دونوں ٹیموں نے پنالٹی کارنر کے لیے کافی جدوجہد کی۔ہندوستان نے دو اور چین نے دو پنالٹی حاصل کی۔ ہندوستانی کپتان رانی نے 58 ویں منٹ میں پھر زبردست میدانی گول کرتے ہوئے اسکور چار۔ایک کر دیا اور ہندوستان نے اسی سکور کے ساتھ اپنی جیت کو یقینی بنایا۔ ہندوستان منگل کے روز ملیشیا کے خلاف پول اے میں اپنا تیسرااور آخری میچ کھیلنے اترے گا۔