آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

آنجہانی اندرا گاندھی کی شہادت کے موقع پرشہیدوں کو یاد کیا گیا

3+3
Written by Taasir Newspaper

مین پوری 31 اکتوبر (حافظ محمد ذاکر ) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے آنجہانی اندرا گاندھی کی شہادت کے موقع پر کلکٹرےٹ واقع شہید یادگار پر پھولوں کی چادر پوشی کی ،گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی رکھ کر شہیدوں کو احترام کے ساتھ یاد کیا ،انہوں قومی یومِ قراردادکے موقع پر کہا کہ ملک کو آزاد کرانے اور ملک کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے متعدد بہادر جوانوں نے بغیر کسی کی پرواہ کئے دیش پر اپنی جان قربان کر دی، اور اس ملک کی آن بان شان کو زندہ رکھا،آج بھی ہمارے بہادر فوجی مشکل حالات میں اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔قومی یومِ قرار داد کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے کلکٹریٹ دفتر میں موجود افسران و کرمچاریوں و کو قومی اتحاد پر ےومِ قراداد کے موقعہ پر حلف دلایا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ویرام، ارون کمار سنگھ، ذیلی ضلع مجسٹریٹ صدر امت کمار ضلع فوجی بہبود افسر میجر سریش چندر یادو، سمیت کلکٹریٹ کے دیگر ملازم موجود رہے۔

About the author

Taasir Newspaper