آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

ہاکی میںہندستان نے ملیشیا کو دی شکست

Hockey
Written by Taasir Newspaper

کاکامیگاہارا (جاپان) 31 اکتوبر (یو این آئی) ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے یہاں خاتون ایشیا کپ میں آخری منٹوں میں شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے منگل کے روز اپنے پول اے کے تیسرے اور آخری میچ میں ملیشیا کو 0-2 سے ہراکر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری جیت درج کی۔ یہاں کاکامیگاہارا کاواساکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف کے ابتدا میں ہی ملیشیا نے پنالٹی کارنر حاصل کیا لیکن ہندستانی گول کیپر رجنی نے اسے ناکام کردیا ۔ اس کے بعد کچھ ہی منٹ بعد ہی ہندستانی ٹیم کو بھی پنالٹی کارنر ملا لیکن ٹیم اس کا فائدہ نہیں اٹھاپائی۔ تیسرے کوارٹر میں بھی گول نہ ہونے کی وجہ سے ہندستانی ٹیم نے چوتھے کوارٹر میں شاندار واپسی کی اور میچ کے 54 ویں منٹ میں فارورڈ وندنا کٹاریہ نے شاندار میدانی گول کرکے ہندستان کو 0-1 کی سبقت دلادی۔ اس کے بعد ایک منٹ بعد ہی 55 ویں منٹ میں گرجیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اسکور 0-2 کردیا۔ میچ میں کوئی اور گول نہیں ہوسکا اور ہندستان نے مقابلہ دو صفر سے جیت لیا۔

About the author

Taasir Newspaper