حنا نے جیتا گولڈ ، دیپک کو کانسہ، نارنگ کا چوتھا مقام

نئی دہلی، 31 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی اسٹار شوٹر حنا سدھو نے اس سال کی اپنی زبردست تال کو برقرار رکھتے ہوئے برسبین میں چل رہی دولت مشترکہ نشانے باز¸ چمپئن شپ میں منگل کو خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ دیپک کمار نے 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں کانسی اور اسٹار شوٹر گگن نارنگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ حنا نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ایلینا گیلبیوف کو شکست دی۔ ایلینا نے 238.2 کا اسکور کیا اور چاندی کا تمغہ جیتا ۔ آسٹریلیا کے کرسٹین گلمان نے 213.7 کے سکور پر کانسی جیتا ۔ یہ حنا کا مسلسل دوسرا بین الاقوامی سونے کا تمغہ ہے ۔انہوں نے اس مہینے میں دہلی میں آئی ایس ایس ایس ورلڈ کپ کے فائنل میں جیتو رائے کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کیا۔حنا نے کوالیفکیشن میں 386 اسکور کیا جو دو سال قبل ایشیائی چمپئن شپ میں 387 اسکور کے بعد سے بہترین کارکردگی تھی۔ ہندستانی شوٹر نے پہلے پانچ شاٹ سیریز میں دو پوائنٹس بنائے اور اسے مسلسل جاری رکھا۔ انہوں نے 23 ویں اور 24 ویں سیریز میں 10.9 کاا سکور پر خطاب یقینی کر لیا ۔ہندستان کے ہروین شرا¶ نے 194.1کے اسکور کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا، جبکہ نویتا پارما ناتھم (174.5) نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے 10 میٹر ائیر رائفل ایونٹ میں دیپک نے کانسی تمغہ جیت لیا لندن اولمپکس کے کانسے کا تمغہ فاتح گگن نارنگ نے اس مقابلے میں کوالیفکیشن میں 626.2 کا اسکور کر کے نیا دولت مشترکہ ریکارڈ بنایا لیکن فائنل میں وہ چوتھے نمبر پر رہے ۔ آسٹریلیا کے ایلیکس ھوبرگ نے فائنل میں 247.6 کے اسکور سے طلائی تمغہ اور ان کے ہم وطن جیک روسٹر نے 245.5 کے اسکور سے سلور جیتا۔ دیپک کو 224.2کے اسکور سے کانسی، نارنگ کو 203 کے اسکور سے چوتھا مقام اور روی کمار کو 182.2 کے اسکور سے پانچواں مقام حاصل ہوا۔ خاتون اسکیٹ میں ہندوستان کی رشمی راٹھور نے کوالیفکشن میں 75 میں 65 کے اسکور کر چھ کھلاڑیوں کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں پھر وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔ مہیشوری چوہان اور ثانیہ شیخ نے بالترتیب 64 اور 62 اسکور کے ذریعے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔