sania 3

5 سالوں میں پہلی بارثانیہ ٹاپ-10سے باہر

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پانچ سالوں میں پہلی بار سال کی تکمیل رینکنگ میں ٹاپ 10 سے نہیں کرپائیں گی ۔ ثانیہ پیر کو جاری تازہ خاتون ڈبلز رینکنگ میں تین مقام گر کر ٹاپ 10 سے باہر ہو گئی ہیں اور 12 ویں مقام پر کھسک گئی ہیں۔ثانیہ سنگاپور میں اتوار کو ختم ہونے والے ڈبلیو ٹی اے کے فائنلس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔ اس ماہ کے آغاز میں چائنا اوپن میں ہندستانی اسٹار نے اپنی ساتھی شوئی پینگ کے ساتھ شرکت کی تھی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔ اپنے گھٹنے کے درد سے پریشان ثانیہ نے پھر باقی سیزن میں نہیں کھیلنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے وہ ڈبلیوٹی اے فائنلس کی دوڑ میں برقرار نہیں رہ پائیں ۔ ثانیہ کو آگے نہیں کھیل پانے کا نقصان درجہ بندی میں اٹھانا پڑا جس سے اب وہ اس سیزن کا اختتام ٹاپ 10 سے باہر رہ کر کریں گی۔ثانیہ نے 2016 کا اختتام نمبر ایک، 2015 کا اختتام نمبر ایک، 2014 کا اختتام نمبر چھ اور 2013 کا اختتام نمبر نو سے کیا تھا۔اس سے پہلے 2012 میں انہوں نے آخری بار ٹاپ 10 سے باہر کا سفر کیا تھا جب وہ 12ویں مقام پر رہی تھیں ۔ اس درمیان ویانا میں ڈبلز خطاب جیتنے والے روہن بوپنا نے تین مقام کی چھلانگ لگائی ہے اور اب وہ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔مرد سنگلز میں یوک¸ بھامبری تین جگہ اور رام کمار رامناتھن چار مقام کی بہتری کے ساتھ بالترتیب 139 ویں اور 146 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں