اردو | हिन्दी | English
134 Views
Politics

آلودگی معاملے پرمرکز، دہلی ،پنجاب اور ہریانہ کو سپریم کورٹ کا نوٹس

supreme-court
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،13 نومبر (یوا ین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) میں زہریلی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں دائر درخواست پر مرکز، دہلی، ہریانہ، پنجاب اور اتر پردیش کی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بینچ نے آج درخواست پر سماعت کی۔ بینچ نے کہا کہ کسی بھی عدالت میں آلودگی سے متعلق دی جانے والی درخواستوں کی سماعت پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ درخواست گزار آر کے کپور نے دعوی کیا کہ سڑکوں پر دھول اور پنجاب اور ہریانہ و دیگردہلی کی ہمسایہ ریاستوں میں پرال¸ جلائے جانے سے قومی دارالحکومت علاقہ اور ارد گرد کے علاقوں میں آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ درخواست میں مرکز اور متعلقہ ریاستوں کو سڑکوں کی دھول اور پرالی جلانے سے بچنے کے اقدامات کرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔عدالت نے کہا کہ “قومی دارالحکومت اور ارد گرد کے علاقوں میں آلودگی کی سطح خطرناک ہے ۔ یہ سنگین مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے کیا قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ریاستی حکومتوں کو اس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔ “عدالت نے آلودگی پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت کو ماحولیات کو بہتر بنانے کی سمت میں اقدام کرنے کے ساتھ ہی ای رکشہ جیسے ٹریفک کے ذرائع کو فروغ دینے کے تجویز بھی پیش کئے ۔

About the author

Taasir Newspaper