افسران نے قصبہ بھوگاﺅں کی حساس پولنگ مراکز کا معائنہ کیا

0
39

بھوگاﺅں ،مین پوری 24نومبر(حافظ محمد ذاکر ) نگر پنچایت انتخابات پرامن منصفانہ طور پرشروع کرائے جانے کے نقطہ نظر سے انتخابات آبزرور، نائب ضلع مجسٹریٹ ،اور علاقائی پولس افسر نے ووٹ س مراکز پر پہنچ کر معائنہ کیا، انہو ں ایگزیکٹیو افسر کو پولنگ مقاموں پر مناسب بجلی ، پینے کے نظام کو بہت جلد مکمل کرائے جانے کی ہدا یت دی۔جمعہ کو الیکشن انتخابات آبزرور دھیرج کمار، آر ، او، سندیپ کمار، علاقائی پولس افسر پرما نند پانڈے، انچارج انسپکٹر شش¸کانت شرما نے شہر کے نیشنل انٹر کالج، پرائمری اسکول چھوٹا مار کیٹ، اسلامیہ اسکول بڑابازار پولنگ مراکز کا معائنہ کیا۔انہوں بلدیاتی انتخابات پر امن اور منصفانہ طور پر شروع کرائے جانے کے لیے علاقا ئی افسران کو ہدایت دی۔اس موقع پر انہونے ووٹنگ مراکز پر تمام سہولیات کو پورا کرائے جانے کی ہدایات ایگزیکٹیو افسر شیام بچن سروج کو دیئے، انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی نشستوں کو پولنگ کی جگہ سے 200 میٹر دور ہونا چا ہئے۔جو شخص وو ٹ ڈالنے آئے وہ بغیر کسی سے کلام کئے اپنا وو ٹ ڈال کرچلا جائے ، اس مو قعہ پر کوئی بھی کسی بھی پارٹی کا بینر ،پوسٹر، نہیں ہونا چاہئے، خرافات کر نے والوں سے سختی سے نمٹا جا ئےگا ۔ انتخاب کو پرامن ماحول میں کرانے کے لئے، پولیس فورس اور سی آر پی ایف افسران نے علاقائی پولس افسر پرمانند پانڈ ے کی قیادت میں شہر میں گشت کیا ،اس دوران فیلڈ آفیسر پرما نند پانڈے نے کہا کہ انتخابات میں کوئی بھی قسم کی شرارت برداشت نہیں کی جائے گی ،سماجی دشمن عناصر کی ایک فہرست بنا دی گئی ہے ۔اس موقع پرانسپکٹر ششی کانت شرما، قصبہ انچارج لملسنگھ، ششی کانت ، دیگر پولس عملہ موجود تھا۔