دنیا بھر سے

امریکی میڈیا اداروں کو روس میں غیرملکی ایجنٹ قرار دیے جانے کا امکان

Written by Taasir Newspaper

واشنگٹن ،۸۱نومبر(پی ایس آئی) روس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کریملین کی سرپرستی میں چلنے والے ٹیلی وڑن سٹیشن آرٹی کا اندراج غیرملکی ایجنٹ کے طور پر کر نے کے بیان کے رد عمل میں اس نے امریکی حکو مت کے فنڈز سے چلنے والی خبروں سے متعلق 9 گروپس کو خبردا ر کیا ہے کہ ان کی حکومت بھی ایسا ہی اقدام کر سکتی ہے۔روس کی وزارت انصاف نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے وائس آف امریکہ، ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لیبرٹی اور روس میں کام کرنے والے سات علاقائی میڈیا گروپ اس کارروائی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ان اداروں کی فہرست کے ساتھ ایک بیان بھی شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی مستقبل میں قانون کا درجہ حاصل کر سکتی ہے ۔روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیر یں نے بدھ کے روز 2012 کے قانون میں ایک ترمیم کی منظوری دی جس کا ہدف غیر سرکاری تنظیمیں اور غیر ملکی میڈیا ہے۔اس قانون کے تحت غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جانے والا میڈیا گرو پ، اپنے مقاصد ، مالیات کی مکمل تفصیلات، مالی وسائل اور سٹاف کے متعلق با قاعدگی سے معلو مات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔میڈیا گروپس پر یہ بھی پابندی ہوگی کہ وہ اپنے سماجی پلیٹ فورموں اور روس میں نظر آنے والی ویب سائٹ پر یہ لکھنے کا پابند ہو گا کہ وہ غیر ملکی ایجنٹ ہے۔ آئینی ترمیم میں کر یملین کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ جب بھی ضروری سمجھے، عدالت سے اجازت حا صل کیے بغیر ویب سائٹس کو بلاک کر سکے گا ۔وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر ایمنڈا بینٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ان احکامات کا روس کے اندر خبریں حاصل کرنے کی ہماری کوششوں پر کیا اثر پڑ ے گا ۔ ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ وائس آف امر یکہ ، قانونی طور پر ایک آزاد، غیر متعصب اور حقائق پر انحصار کرنے والا میڈیا ادارہ ہے اور ہم اپنے ان اصولوں پر بدستو ر چلنے کا عزم رکھتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper