اردو | हिन्दी | English
66 Views
Sports

انڈر-19میچ میں ہندوستان کی شکست

nepal
Written by Taasir Newspaper

کوالالمپور، 13 نومبر (یو این آئی) گزشتہ چمپئن ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیپال کے ہاتھوں یہاں انڈر 19 ایشیا کپ مقابلے میں 19 رنوں سے سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان دپیندر سنگھ ایری نے ہندوستان کے خلاف اپنے ہرفن مولہ کھیل سے ٹیم کو جیت دلائی اور پہلے 88 رن کی اہم نصف سنچری والی اننگز کھیلی نیز ہندوستان کے خلاف 39 رن پر چار وکٹ بھی لئے ۔ نیپال نے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر 185 رن کا اسکور بنایا اور ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کو 166 رن پر ڈھیر کرکے میچ 19 رن سے جیت لیا۔ حالانکہ ہندوستانی ٹیم نے اچھی شروعات کی تھی اور ہمانشوں رانا نے 46 گیندوں میں 38 رن بنائے ۔ لیکن کمال سنگھ نے انہیں آ¶ٹ کردیا۔ اس کے بعد بھی ہندوستان جیتنے کی حالت میں تھا اور اسے 9 وکٹ باقی رہتے ہوئے 27 اوور میں 96 رن کی ضرورت تھی۔ لیکن نیپالی کپتان دپیندر نے ارتھو تائیدو اور شلب عالم کو آ¶ٹ کرکے مڈل آرڈر میں بھی وکٹ لئے اور پچھلے انڈر 19 عالمی کپ میں کوارٹر فائنلسٹ نیپالی ٹیم نے میچ جیت لیا۔ اس سے پہلے دپیندر نے ٹیم کے لئے نصف سنچری بنائی اور تیسرے وکٹ کے لئے جتیندر سنگھ کے ساتھ 49 رن بنائے ۔ انہوں نے 101 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگاکر 88 رن کی اننگز کھیلی۔ اس سے پہلے نیپال کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے دو وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس کا اگلا مقابلہ منگل کو میزبان ملیشیا سے ہوگا۔ وہیں ہندوستان نے پہلا میچ ملیشیا سے 202 رن سے جیتا تھا اور اب وہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے اترے گی۔

About the author

Taasir Newspaper