Uncategorized

ایئر فورس جوان نے محبت کی شادی کے بعد مانگا جہیز ، بیوی اور بچوں کو گھر سے نکالا

Written by Taasir Newspaper

شیخ پور ہ ،2 نومبر ( نمائندہ ) بہارمیں جہیز پر روک لگانے کے لئے نتیش سرکار کئی قدم اٹھارہی ہے۔ اس کے باوجود معاملے سامنے آرہے ہیں۔ تازہ معاملہ شیخ پورہ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں شادی کے بعد ایک ایئر فورس میں تعینات شخص نے 20 لاکھ جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے بیوی کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون ارریہ تھانہ علاقہ کے حسین آباد گاو¿ں کی رہنے والی شیو نندن پرساد کی بیٹی ہے۔ جہیز کے خاطر ہراساں کئے جانے کہ اس معاملے میں متاثرہ سواتی نے اپنے والد وشہر کے کھانڈ پر محلہ باشندہ انل پرساد کے بیٹا پرمیت بھارتی عرف سونوکے علاوہ سسر اور ممیری ساس بند و دیوی کو نامزد ملزم بنایا ہے۔ اس معاملے میں متاثرہ نے بتایا کہ شادی کے 6 ماہ کے بعد سے ہی شوہر کے ذریعہ جہیز کے لئے ہراساںکیا جانے لگا تھا۔ جہیز اذیت معاملے کا ملزم جوان فی الحال چنڈی گڑھ میں تعینات ہے۔ متاثرہ نے بتایا کہ ان کا شوہر ایئر فورس میں ملازم ہے ۔ جس کا یونٹ نمبر اے این 32 ٹی / ایف ہے اور ان کی پوسٹنگ 12 ونگ چنڈی گڑھ میں ہے ۔ خاتون تھانہ صدر سدھا کماری نے بتایا سواتی اور پرمیت پہلے سے ایک دوسرے سے متعارف تھے۔ دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوا اور پھر 18 جون 2016 کو شیخپورہ میں دونوں نے کورٹ میرج کرلیا ، 2 مارچ 2017 کو ہندو رسم رواج کے ساتھ دونوں فریقین کی منظوری سے پٹنہ کے گائے گھاٹ میں واقع درگا مندر میں شادی ہوئی ۔ اس شادی کے بعد سواتی اپنے سسرال کھانڈ پر ، محلہ آکر رہنے لگی۔ اس کے بعد پڑھائی کے لئے وہ پٹنہ کے کمہرار میں ایک کرائے کے مکان میں رہنے لگی۔ اس دوران جب بھی اس کے شوہر کو چھٹی ملتی تھی وہ پٹنہ میں ہی سواتی کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ سواتی نے شادی سے متعلق درجنوں دستاویز بھی پولس کو سونپا ہے۔ اس دوران اس سے 20 لاکھ روپے کے ساتھ ایک چار چکا گاڑی کا مطالبہ کیاگیا ۔ جہیز کی اتنی بڑی رقم دینے میں جب ان لوگوں نے اپنی مجبوری بتائی تو اسے ہراساں کیا جانے لگا اور پھر جب وہ حاملہ تھی اسے گھر سے نکال دیا گیا ۔ ولادت ہونے کے بعد پھر جب وہ شیر خوار بچے کو لے کر سسرال والوں سے ایک بار پھر صدا بلند کی تب بھی اس کی شوہر اورسسرال والوں نے مار پیٹ کر اسے بھگا دیا۔ جہیز اذیت کا معاملہ درج ہونے کے بعد پولس چھان بین کررہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper