اردو | हिन्दी | English
53 Views
Uttar Pradesh

اے ایم یو میں لائبریری ڈے تقریب کا انعقاد آج

6
Written by Taasir Newspaper

علی گڑھ 11نومبر(پریس ریلیز)مولانا آزاد لائبریری جہاں مختلف موضوعات پر سمینار، کانفرنس، ورکشاپ،ٹریننگ پروگرام اور اپنی بہتر خدمات و سہو لیا ت کے ذریعہ طلبا و طالبات اور اساتذہ و اہلکار کی صلا حیتو ں میں مزید بہتری پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے وہیں لائبر یری ڈے فنکشن کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی ایک خوبصورت کڑی ہے جسے نہایت جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں لائبریری ڈے لکچر اور سالانہ رپورٹ کے علاوہ مرکزی لائبریری اور اس سے منسلک کالج و ڈیپا رٹمینٹل لائبریریز کے اسٹاف کی بہتر کار کردگی پر انہیں بیسٹ امپلائی آف دی ایئر کی سند اور میمنٹو دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے-اس سال سے یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر نبی حسن نے طلبا و طالبات میں لائبریری میں موجود علمی ذخائر سے استفادہ کرنے کی طلب و خواہش کو اوربھی مقبو ل بنانے کے لئےبیسٹ لائبریری یوزر کا انعام بھی رکھا ہے۔ آج کے اس لائبریری ڈے پروگرام کی صدارت نائب شیخ الجا معہ پروفیسر تبسم شہاب فر مائیں گے اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر چھایا شرما ، لائبریر ی ڈائریکٹر امریکن سینٹر ، نئی دہلی اپنا خصوصی لا ئبر یری ڈے لکچر بعنوان’ امر یکن کتب خانہ: نوجوانوں کے لئے امکانات و مواقع سے ہمکنار کرنے کا ایک موثر ذر یعہ‘ پیش کریں گی جب کہ آصف فرید صدیقی سالانہ ر پو رٹ ، ڈاکٹر عطا خورشید پروگرام کی نظامت اور ڈاکٹر ثریا غالبین اظہا ر تشکر پیش کریں گی۔ یہ پرو گرام آج مورخہ 12 نومبر 2017 کو صبح 10:50 بجے سے مولانا آزاد لائبریری کے کلچر ہال میں شروع ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper