اردو | हिन्दी | English
15 Views
Uttar Pradesh

اے ایم یو میں لائبریری ڈے تقریب کا انعقادروایتی اہتمام کے ساتھ کیا گیا

3
Written by Taasir Newspaper

علی گڑھ13 نومبر(پریس ریلیز)حسبِ سابق امسا ل بھی مورخہ ۲۱ نومبر ۷۱۰۲ کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لائبر یری ڈے تقریب کا انعقاد مولانا آزاد لائبریری کے کلچرل ہال میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا جس میں مو لانا آزاد لائبریری اور اس سے منسلک کالج و ڈیپارٹمنٹل لائبریریز کے اسٹاف کی بہتر کارکردگی پر بیسٹ امپلائی آ ف دی ایئر کا ایوارڈ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ اس پروگرام کی صدارت نائب شیخ الجامعہ پروفیسر تبسم شہا ب نے فرمائی۔ پروفیسر شہاب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مجموعی تصویر اور شناخت میں مولانا آزاد لائبریری کی حیثیت انگوٹھی میں نگینے کی طرح ہے۔یہ لائبریری نادر و نایاب کتابوں، مخطوطات و مطبوعا ت کے ساتھ ساتھ ایک کلچر اور ثقافت کا مرکز بھی ہے جہاں نوجوان ذہنوں میں علم و آگہی اور تحقیق و مطالعہ کی شجرکاری کی جاتی ہے اور معلوم و نامعلوم کے بیچ کی دوری پاٹی جاتی ہے۔عالمی سطح پر اپنی کار کردگی کی وجہ سے مختلف اکرامات و انعامات سے سرفراز مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءو طالبات اور اس کے اساتذہ و اہلکار سب کے دلوں میں اپنی ایک مخصوص جگہ رکھتی ہے-ڈاکٹرنبی حسن کی آمد کے بعد یہ اور تیز گام اور فعال تر ہو گئی ہے اور ہمیشہ ہی نئے برِّاعظم و جزائر کو سر کرنے کے لئے تیار و آمادہ نظر آتی ہے۔لائبریری ڈے بھی اسی سفر و سرگرمی کو جاری رکھنے کا ایک نیا اور خوبصورت عنوان ہے جو پچھلے سال سے لائبریری ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے-مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر چھایا شرما ، لائبریری ڈائریکٹر امریکن سینٹر، نئی دہلی نے شرکت کی اور اپنے متعینہ موضوع پر پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعہ ایک نہایت جامع لکچر دیا جسے شرکائے اجلاس نے کافی پسند کیا -یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر نبی حسن نے اپنی استقبالیہ تقریر میںاس پروگرام کے انعقاد کے اغراض و مقاصدبیان کر تے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حوصلہ افزا پروگرام کے انعقا د کے توسط سے لوگوں میں بہتر سے بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے۔زیڈ آئی ہاشمی نے مولانا آزاد لائبریری کا تاریخی پس ِمنظر پیش کیا اور آصف فرید صدیقی نے سالانہ رپورٹ پڑھی۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر عطا خورشید نے کی اور اظہارِ تشکر ڈاکٹر ثریا غالبین نے پیش کیا-اس سال بیسٹ امپلائی آف دی ایئر کا ایوارڈ مولا نا آزاد لائبریری سے زید- آئی- ہاشمی اور کالج و ڈیپارٹمنٹل لائبریریز سے نسرین حسین کو تفویض کیا گیا-بیسٹ لائبریری یوزر کا ایوارڈ پی ایچ ڈی سنسکرت کی طالبہ شگفتہ کو دیا گیا۔اس موقع پرزیڈ- آئی -ہاشمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا بیسٹ امپلائی ایوارڈ حاصل کر کے میں فخر محسوس کر رہا ہوں ۔یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے جس کے لئے میں اپنے دل کی گہرائیوں سے لائبریرین ڈا کٹر نبی حسن صاحب اور جیوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس ایوارڈ کے لئے مجھے منتخب کرکے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے عزت بخشی۔اس ایوارڈ کا کریڈت لائبریرین صاحب کو جاتا ہے جن کی آمد کے بعد اس لائبریری کی خدما ت میں مزید بہتری پیدا ہوئی ہے اور ہم لوگوںکے اندرکام کرنے کا جذبہ اور اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی ہم لوگوں کی خدمات کو سراہا ہے جو حوصلہ افزائی اور خوشی کاباعث ہے۔میں اپنے ساتھیوں کا بھی شکر گزار ہوں جن کا تعاون مجھے ہمیشہ ملتا رہا ہے-لائبریری ڈ ے کی اس تقریب میں مرکزی لائبریری کے اسٹاف کے علا وہ ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفا ر میشن سائنس کے اسا تذہ، کالج و ڈیپارٹمنٹل لائبریریز کے ذمہ داران، مولانا آزاد لائبریری سسٹم کے ریٹائرڈ افسران کے علاوہ یونورسٹی کی دیگر کئی معزز شخصیات بھی موجود تھیں-

About the author

Taasir Newspaper