اتر پردیش

بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کو لے کر سماجوادی پارٹی میں بغاوت

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

مین پوری07نومبر(حافظ محمد ذاکر )ضلع مین پوری کے نگر پنچایت کرہل میں سماجوادی پارٹی کی صفوں میں ٹکٹ کو لے کر ناراضگی دیکھنے کو ملی، جب سماجوادی پارٹی کارکن ضلع آفس مین پوری میں ٹکٹ کو لے کر جم کر چہ مہ گوئیاں کر رہے تھے ، ایک امیدوار کا نام فہرست میں نہ ہونے پر سماجو ادی میں بغاوت پنپنے لگی ۔کرہل نگر پنچایت چیئرمین کے عہدہ کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے تیاری کر رہے محمد نعیم کا سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ منسو خ ہو جانے کے بعد اب وہ سماجوادی پارٹی کے تئیں بغاوت پر اتر آئے ہیں ، جس کو لے کر محمد عبد نعیم نے مین پوری میں واقع ٹی، آر ، ہوٹل میں صحافیوں سے پریس مذاکرات کی با ت چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں سما جوادی پارٹی کا بہت پرانا کارکن ہوں، آج جب انتخاب لڑنے کی باری آئی تو ضلع کے اعلی عہدیدار وں نے ان کا نام فہرست سے کا ٹ کر سوتیلہ سلوک کیا ہے، انہوں نے صحا فیوں کو بتایا کہ انہیں سماج وادی پارٹی کے کار کنوں کے علاوہ پورے نگر پنچایت کے ووٹرو ں کی حمایت حاصل ہے ،لیکن سماجوادی نے ایسے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جو ایک ممبر ، یا پردھانی کا انتخاب جیتنے کے قابل بھی نہیں ہےں، انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی بیوی فرزانہ بیگم کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے چیئرمین عہدے کے لئے انتخابی میدا ن میں اتاریں گے ،اور الیکشن لڑیں گے ،صحا فیو ں سے بات چیت کرنے کے بعد انہو ں نے بتایا کہ جب انتخاب جیت جا ئیں گے تو سما جوادی پارٹی میں ہی اپنا پرچم گاڑ دیں گے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar