اردو | हिन्दी | English
13 Views
Bihar News

بھاگلپور – جمال پور ریل سیکشن پر لڑکی کٹی، ریل خدمات ٹھپ

jamalpur -girl-death-in-rail-track
Written by Taasir Newspaper

بھاگل پور ،14 نومبر ( نمائندہ ) بھاگل پور ریلوے کے پاس ایک نوجوان لڑکی ٹرین سے کٹ گئی ۔ ریلوے نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق لڑکی ٹرین میں سوار تھی اورگرگئی تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پٹری کراس کررہی تھی اسی وقت ٹرین گزر گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ کل ملاکر حادثہ کی وجوہات کا پتہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی پوری رپورٹ سامنے رکھی جائے گی ۔ خبر لکھے جانے تک بھاگلپور لائن پوری طرح سے ٹھپ تھا۔ پٹنہ کی طرف جانے والی ٹرین اور بھاگلپور کی طرف جانے والی کئی ٹرینوں میں تاخیر کی وجہ سے، مسافروںمیں کافی پریشانی پیدا ہوگئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper