اردو | हिन्दी | English
47 Views
Uttar Pradesh

بھوگاﺅں :بہوجن سماج پارٹی انتخابی دفتر کا افتتاح مہاراج سنگھ شاکیہ نے کیا

2
Written by Taasir Newspaper

بھوگاﺅں 13نومبر(حافظ محمد ذاکر ) بلدیاتی انتخاب کی مہم کو مزید رفتار بڑھا تے ہوئے بہوجن سماج پارٹی سے چیر مین امید وار سچترا ساگر نے اپنے انتخابی مہم کے دفتر کا آغاز بہوجن سماج پارٹی کے مہاراج سنگھ شا کیہ سے افتتاح کرایا ،اس موقعہ پر سچترا سا گر نے کہا کہ آپ لوگ ہمیں اپنا قیمتی ووٹ دیں اور بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو ں مایا وتی جی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ،اگر آپ لوگوں نے اسی طرح اپنی حمایت جاری رکھی ،اور اپنی دعاﺅں میں یاد رکھا تو وہ دن دور نہیں جب آپ کی یہ بیٹی ،بہو،بہن ،چیر مین کی کرس پر بیٹھے گی ،اور میں آپ سب سے وعدہ کرتی ہوں ،کہ میں اپنے نگر کی ہر گلی کوچوں کا چوطرفہ ترقی کراﺅنگی ،آپ سب کے ہر ایک دکھ درد میں ،شانہ بشانہ کھڑی نظر آﺅنگی ، آپ سب لوگ ہاتھی والے نشان پر مہر لگا کر ہم کو کامیاب بنائیں ۔اس موقعہ پر ،دیپک پینٹر ،مہاراج سنگھ شاکیہ ،آر ،این ورما سنیل ورما،راجیش ستیارتھی،مہیش چندرا ،پنکج ساگر،دیپک شاکیہ ،رام اوتار کٹھیریا ، حاکم سنگھ ،لاکھن سنگھ سمیت کافی لوگ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper