اردو | हिन्दी | English
21 Views
Bihar News

بہو نے نبھایا بیٹے کافرض ، بیمار سسر کو خون دے کر بچائی جان

chapda rakt daaaan
Written by Taasir Newspaper

چھپرہ ،14 نومبر ( عامر افضل خان ) زندگی اور موت سے جوجھ رہے بزرگ کو اس کی بہو نے خون دے کر بیٹے کا فرض نبھا یا۔ ضلع کے مروڑھا بلاک آٹا گاو¿ں باشندہ رمیش سنگھ کئی دنوں سے بیمار ہیں اور صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ لیکن ان کے بیٹا باہر ہیں۔ بہو ہی دیکھ بھال کررہی ہے۔ ڈاکٹروں نے رمیش سنگھ کو خون چڑھانے کے لئے کہا ۔خاندان کے دیگر ممبر خون دینے کو لے کر شش و پنچ میں پڑگئے ،تو بہو جوہی ورشا نے صدر اسپتال چھپرہ میں زندگی اور موت کے درمیان جوجھ رہے اپنے سسر رمیش سنگھ کے لئے خون عطیہ کر سماج میں ترغیب کے ذرائع کی مثال قائم کیا۔ جوہی ورشا نے فیس اور فیوچر انڈیا کی پہل پر اپنی زندگی میں پہلی بار خون عطیہ کر اپنے سسر کو ایک نئی زندگی دی۔ اس موقع پر ٹیم فیس آف فیوچر انڈیا کے ممبر آئی جی ایوارڈی منٹو کمار یادو، مکیشر پنڈت ،رچنا پروت ، پرنس وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Taasir Newspaper