اردو | हिन्दी | English
216 Views
Politics

بی ایچ یو میں ہنگامہ:پراکٹر کی گاڑی پرپتھرا¶

BHU
Written by Taasir Newspaper

وارانسی، 11 نومبر ( یو این آئی) کاشی ہندو یونیورسٹی ( بی ایچ یو) میں ایک ریسرچ طالب علم اور اس کے کلاس میٹ کے درمیان جھگڑے کے بعد گزشتہ شب مشتعل اسٹوڈنٹس نے یہاں توڑ پھوڑ کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ‘رویا ہاسٹل ‘ کے ریسرچ طالب علم سدھانشو کے ساتھ کچھ طلباکی مارپیٹ کے بعد تنازعہ بڑھ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چیف پراکٹر پرو فیسروینا سنگھ موقع پر پہنچیں۔ اسی درمیان ان کی گاڑی کے ساتھ یونیورسٹی کی ایک بس پر پتھرا¶ کیا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پتھرا¶ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں تین طلبا کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ دوسری طرف، بی ایچ یو-آئی آئی ٹی کے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں کل منعقد ‘ڈی جے نائٹ’ کی حمایت اور مخالفت میں طلبا کے دو گروپوں نے الگ الگ ہنگامہ کیا۔پروگرام کے انعقاد کی مخالفت کر رہے طلبا نے بڑلا ہاسٹل کے قریب دھرنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام بی ایچ یو کے بانی مھامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کے اقدار اور یونیورسٹی کی ثقافت کے خلاف ہے ، ایسے پروگرام کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔اگرچہ، یونیورسٹی کے اطلاعات و تعلقات عامہ افسر راجیش سنگھ کا کہنا ہے کہ ڈی جے پروگرام امتحان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ سدھانشو کے ساتھ مارپیٹ اور اس کے بعد پتھرا¶ کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ یونیورسٹی میں کشیدگی کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ اور سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper