اردو | हिन्दी | English
192 Views
Politics

جوتا سلتے دیکھ سی ایم نے بزرگ کو دی بڑی مدد

khattar
Written by Taasir Newspaper

چنڈی گڑھ 11 نومبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر شاہ آباد کے دورے پرنکلے تھے۔ اس دورے کےلئے وہ شہر سے گزر رہے تھے ، ان کا قافلہ شاہ آباد مارکنڈا سے آگے بڑھ رہا تھا تبھی سی ایم کی نظر جوتا سی رہے ایک بزرگ پر پڑی۔ اس کے بعد سی ایم نے پروٹوکول کی فکر کئے بغیر گاڑی رکوائی اور بزرگ کے پاس ان کا حال جاننے پہنچ گئے۔ بزرگ اجمیر سنگھ کو یہ اندازہ بھی نہیںتھا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ بذات خود ان کے پاس آکر ان کی خیریت پوچھیںگے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے آپشنل فنڈ سے اجمیر سنگھ کو 50 ہزار روپئے کی مدد دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بزرگ کو یہ یقین بھی دلایا کہ ان کے دو پوتوں کی پڑھائی کیلئے الگ سے انتظامات کئے جائیںگے۔

About the author

Taasir Newspaper