اردو | हिन्दी | English
69 Views
Sports

جڈیجہ کے پاس نمبرایک بننے کا موقع

jadej
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 14 نومبر (یو این آئی ) بائیں ہاتھ اسپنر رویندر جڈیجہ 16 نومبر کو شروع ہونے والے سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کے لئے بولنگ اور آل را¶نڈرز کی درجہ بندی میں نمبر ایک مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ 28 سالہ جڈیجہ نے اب تک 32 ٹیسٹ میچوں میں 1136 رنز بنائے ہیں، ان کے علاوہ ہندستان کے لئے 155 وکٹ حاصل کیے ہیں اور اب وہ بولنگ اور آل را¶نڈرز کی فہرست میں دوسری جگہ پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔رویندر جڈیجہ کچھ عرصے سے ہندستان کی محدود اوور ٹیم سے باہر چل رہے ہیں ۔ رویندر جڈیجہ بولنگ کی درجہ بندی میں دوسری جگہ پر ہیں اور انگلینڈ کے نمبر ایک کھلاڑی جیمز اینڈرسن سے صرف 12 پوائنٹس پیچھے ہیں۔آل را¶نڈرز کی درجہ بندی میں، وہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے صرف آٹھ پوائنٹس پیچھے ہیں۔اگر رویندر جڈیجہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بیٹ اور گیند سے بہترین مظاہرہ کرتے ہیں تو پھر وہ دونوں درجہ بندی میں سب سے اوپر جگہ حاصل کرسکتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper