اردو | हिन्दी | English
169 Views
Around the World

روس اور ترکی کا شامی بحران کے سیاسی حل پر اتفاق

6
Written by Taasir Newspaper

انقرہ،۴۱نومبر(پی ایس آئی)روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ ایران، ترکی اور ان کے ملک کی جانب سے شام کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششو ں کے موثر نتائج سامنے آئے اور شام میں متحارب فریقین بالخصوص حکومت اور اپوز یشن کے درمیان مذاکرات کا ماحول پیدا ہوا ہے۔العر بیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماسکو انقرہ کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ادھر دوسری جانب ترک صدر طیب ایردوآن نے کہا کہ ترکی اور روس نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے ترکی کی زرعی اجناس روس تک پہنچائے جانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی امور کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے گذشتہ روز روس کا دورہ کیا جہاں جنوبی شہر سوچی میں دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی۔

About the author

Taasir Newspaper