اردو | हिन्दी | English
217 Views
Politics

رگھوور داس نے رکھا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

????????????????????????????????????
Written by Taasir Newspaper

رانچی 11 نومبر (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ سبھی مسائل کاحل ترقی ہے۔ ریاستی حکومت ہر شعبے میں ترقی کرنا چاہتی ہے۔ ان میں سے سیاحت کا شعبہ کا رول اہم ہے۔ یہ شعبہ جھارکھنڈ کے معاشی نظام اور یہاں کے باشندوں کی خوشحالی میں کارگر ثابت ہوگا۔ اس مقصد کو دھیان میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے پتراتو ڈیم کی قدرتی خوبصورتی کو اور مضبوط کرنے کیلئے کثیرالمقاصد منصوبہ کاسنگ بنیاد رکھ رہی ہے۔ منصوبہ سے مقامی لوگ خود روزگار سے جڑیںگے۔ ریاست میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد ورفت ہوگی۔ اس سے معاشی فروغ کے نئے پہلو سامنے آئیںگے۔ وزیراعلیٰ سنیچر کے روز پتراتو میں وقیع سیاحتی مقام کے فروغ اور ہنڈرو ، دشم ، جونھا اور پنچ گھاگھ کی ترقی سے متعلق منعقد تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پتراتو میں اس منصوبے کا آغاز ہوچکا ہے۔ سبھی لوگ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے جلد سے جلد اس کو پورا کرنے میں تعاون کریں،حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ یہ منصوبہ جب مکمل ہوگا تو مقامی لوگوں کو ہی اس کافائدہ ہوگا۔ انہیں ہی اس جگہ کی دیکھ ریکھ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ تاکہ ان کا اقتصادی فائدہ یقینی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر منصوبہ میں عوام کی حصہ داری کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper