اردو | हिन्दी | English
19 Views
Uttar Pradesh

سابق چیئرمین ا پما دیکشت کی شنکھ وار کی حمایت کے بعد کئی امیدواروں کی نیند اڑی

2
Written by Taasir Newspaper

مین پوری13نومبر(حافظ محمد ذاکر ) سابق چیئرمین ا پما دیکشت نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سریندر شنکھ وار کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا ،اور صدر بازار پیپل منڈی میں ایک نشست قایم کر کے ، لوگوں سے شنکھوار کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ، اس موقعہ پر اپما دیکشت نے کہا شنکھ وار ایک صاف شبیہ کے ایماندار شخص ہیں ،میں ان پر اعتماد کرتی ہوں،اسی لئے میں اپنے نگر کے سبھی لوگوں سے پر زور اپیل کرتی ہوں کہ آپ لوگ بغیر کسی بھید بھاﺅ کے اپنا قیمتی ووٹ شنکھ وار کو دیں ،سابق چیر مین اپما دیکشت کی شنکھوار کے لئے حمایت کا اعلان کر نے کے بعد قصبہ کی سیاست نے ایک نیا موڑ لے لیا ،کیونکہ اپما دیکشت خود ایک معزز سیاسی خاتون ہیں ،نگر پنچاےت امیدوار شنکھ وار کو سابق چیر مین کی حمایت ملنے کے بعد ایک مضبوط دعویدار کی حیثیت سے دیکھا جا نے لگا ہے ،اپما دیکشت کے اس انتخابی مید ا ن میں آنے کے بعد اور صدر بازار میں ایک جم عفیر مجمع کے ساتھ روڈ شو نے پارٹی کے نشان پر انتخاب لڑ رہے ایک مخصوص امیدوا رکی نیند اڑ ادی ۔

About the author

Taasir Newspaper