کھیل

سری کانت اور سائنا فائنل میں

Written by Taasir Newspaper

ناگپور،7 نومبر (یو این آئی) حالیہ دنوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اس سال چار خطاب جیتنے والے کندامبی سری کانت اور سابق نمبر ایک سائنا نہوال نے منگل کو اپنے اپنے سیمی فائنل مقابلہ جیت کر 82 ویں سینئر قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔ ٹاپ سیڈ سری کانت نے لکشہ سین کو 36 منٹ کے کھیل میں18۔21، 16۔21 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ سری کانت کا فائنل میں دوسری سیڈ ایچ ایس پرنے سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک دیگر سیمی فائنل مقابلے میں سوبھنکر ڈے کو 42 منٹ میں 17۔21، 14۔21 سے ہرایا۔ خواتین کے زمرے میں دوسری سیڈ سائنا نہوال نے پانچویں سیڈ انوراپربھودیسائی کو صرف 30 منٹ میں 10۔21،11۔21 سے ہراکر فائنل میں جگہ بنائی۔

About the author

Taasir Newspaper