اتر پردیش

سماجی کارکن محمد آفاق کو صدمہ، والد کا اچانک انتقال: حاجی محمد فہیم

Written by Taasir Newspaper

لکھنو¿ 08نومبر(پریس ریلیز) راشٹریہ سماجی کارکن تنظیم کے منتظم محمد آفاق کے ولد محمد اشفاق کا اچانک گذشتہ شب ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال ہوگیا۔ جنکی عمر تقریباً 75 برس تھی۔ عیش باغ قبرستان میں ظہر کے وقت تدفین کرکے ان کو مالک حقیقی کے سپرد کردیا گیا۔مرحوم کی روح کی تسکین کےلئے راشٹریہ بھاگیداری آندولن و انڈین نیشنل لیگ کے دفتر ودھان سبھا مارگ بامبے پلازا میں ایک تعزیتی جلسہ ہوا۔ جس میں حاجی فہیم صدیقی، پی سی کریل، مرتضیٰ علی، ڈی کے یادو، پروفیسر محمد سلیمان، رفیع احمد، ضیاءاللہ ندوی، یونس صدیقی، محمد شعیب، ڈاکٹر آفتاب، سید علی مشیر زیدی وغیرہ موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper