دنیا بھر سے

شام اور عراق میں داعش کے 4 اہم کمانڈر ہلاک

Written by Taasir Newspaper

دبئی،۵۱نومبر(پی ایس آئی)شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے خلاف سرگرم عالمی عسکری اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں کیے گئے فضائی حملوں میں داعش کے چار اہم دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ رواں سال میں اب تک امریکا اور اس کے اتحا دیوں کے فضائی حملوں میں 117 داعشی مار ے گئے۔بین الاقوامی عسکری اتحاد کے ترجما ن کرنل ریان ڈیلون نے ایک بیان میں بتایا کہ فضا ئی حملوں میں ہلاک ہونے والے ’داعشی‘ جنگجوو¿ں میں تنظیم کے میڈیا آپریشنز اور انٹرنیٹ سے وابستہ یوسف دیمیر، اس کا بھائی عمر دیمیر شامل ہیں۔ دونوں کو عراق کے سرحدی شہ القائم کے قریب ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والا تیسرا اہم دہشت گردشام کے المیادین کے علاقے میں مارا گیا۔ اس کی شناخت ابو زین کے نام سے کی گئی ہے ۔ بو یزن تنظیم میں دفاع اور اسلحہ کے امور کا نگران تھا۔ مشرقی شام کے البوکمال شہر میں ایک فضائی کارروائی میں عبداللہ ھاجوی کو ہلاک کیا گیا۔ ھاجوی بھی داعش کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ ان چاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper