اردو | हिन्दी | English
43 Views
Uttar Pradesh

لارڈ کرشنا اکیڈ می میں یومِ اطفال شاندار روایات کے ساتھ منا گیا

2+2
Written by Taasir Newspaper

مین پوری14نومبر(حافظ محمد ذاکر )آج بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی جینتیہے جسے ہم ہندستانی یومِ اطفال کے طور پر مناتے ہیں۔کیونکہ نہرو جی بچوں کو ملک کا مستقبل مانتے تھے۔نہرو جی اپنا زیادہ سے زیادہ وقت بچوں کے ساتھ گزارنا پسند کرتے تھے، وہ ہمیشہ بچوں کے تئیں اپنا منشاءظاہر کرتے تھے، کیونکہ بچوں سے انہیں انتہائی محبت تھی. آج کے وقت میں بچوں کو سابق وزیر اعظم کی زندگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔مذکورہ اظہار آگرہ روڈ پر واقع لارڈ کرشنا ایجوکیشنل اکیڈمی میں پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش جینتی (یومِ اطفال) کے موقع پر ماں سرسوتی کی تصویر پر اور سابق وزیر اعظم کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اظہا ر کئے، انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آزاد بھارت میں ہمیشہ یومِ اطفال14 نومبر کو نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر 20 نومبر کو منانے کی روایت تھی،لیکن جب 1964 میں وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا انتقال ہوا تو اس کے بعدرضامندی سے یہ فیصلہ لیا گیا کہ جواہر لال نہرو کی پیدائش کے دن کو یومِ اطفال کے طور پر منایا جائے، اس طرح بھارت کو دنیا سے الگ اپنا ایک یومِ اطفال ملا۔اس سے قبل پنڈت جواہر لال نہرو کی تصاویر کے سامنے ، مسز انوپم گپتا، ڈائریکٹر ششانک گپتا، سمیت اسکول کے تمام عملہ نے انہیں یاد کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper