دنیا بھر سے

لبنان سے ’اعلان جنگ‘ کرنے والے ملک کے طور پر نمٹیں گے:السبھان

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ریاض 7نومبر(آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے واضح کیا ہے کہ سعو دی عرب کسی صورت میں یہ بات قبول نہیں کرے گا کہ لبنان ریاض کے خلاف جنگ میں شامل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ ملیشیا کی وجہ سے ہم لبنانی حکومت سے ’اعلان جنگ‘ کرنے والی حکومت کے طور پر نمٹیں گے۔ثامر السبھان نے کہا کہ لبنانی حکومت نے جتنے بھی فیصلے کیے حزب اللہ ان پر اثرانداز ہوئی۔ثامر السبھان نے ان خیالا ت کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا جب لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔ ثامر السبھان نے کہا کہ شاہ سلمان نے سعد حریری سے بات کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ حزب اللہ نے سعودی عرب کے خلاف جنگ مسلط کر رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنا نی حکومت سعودی عرب کے خلاف برسر جنگ ملیشیا کے خطرات سے بہ خوبی آگاہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں سعود ی وزیر مملکت نے کہا کہ حزب اللہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کی ہر کارروائی میں شامل ہے۔ انہوں نے حزب اللہ کو ’حزب الشیطان‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ سعودی عرب لبنانی شیعہ ملیشیا کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ثامر السبھان نے کہا کہ لبنانی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امن کے ساتھ ہے یا حزب اللہ کی دہشت گر دی کی حمایت کرتی ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کے بڑھتے ہو ئے جنگی جنون کو روکے گا۔ اب یہ فیصلہ لبنا نیوں کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہیں یا دہشت گردوں کا۔انہوں نے الزام عاید کیا کہ حزب اللہ سعودی نوجوانوں کو منشیات اسمگل کرنے کے ساتھ دہشت گردی کی تریبت فراہم کررہی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar