ملت اسلامیہ جہالت اور نا خواندگی کے اندھیرے میں ڈو بی ہے

0
22
????????????????????????????????????

سہارنپور (احمد رضا) عالم میں اسلام میں شرعیت اور تعلیم کلام اللہ سے دوری رکھنے پر قوم مسلم کو بیدار کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا کلام اور رسول ﷺ کی حیات مبارت کے تمام قول وفعل کو سینے سے لگالیں تو آنیوالے نہایت ہی افسوسناک حالات سے بہ آسانی مقا بلہ کر سکتے ہیں اگر اسی طرح گمراہی کے دلدل میں الجھے رہے تو پھر نجات ممکن ہی نہی؟ آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر و جا معة الطیبات اور مدرسہ معا ر ف القرآن کے ناظم مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے آج قوم کو درپیش الجھنوں اور روز بروز کے تفکرات پر صاف ستھرے انداز میں اسلا می نظر یہ ظاہر کرتے ہوئے واضعطور سے کہاکہ قرآن کریم ہماراپرسنل لاءاور قا نو ن حیات ہے اسلئے ہمیں قرآن کریم کے احکامات پر چلنے اور اس کوسمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے وہی ایک اللہ کل عالم کا رب ہے وہ کسی کی بندگی یا شکر کا محتاج نہی بلکہ کل عالم ہی اللہ کی عبادت اور اپنے خالق کائنات کا شکر ادا کرتے ہوئے اسکا حکم اپنے لئے رز ق ، عا فیت اور رحم کی خواہش کیساتھ ہر وقت بجالانیکو مجبور ہیں وہ اللہ بڑا ہی کریم اور رحیم ہے سبھی پر کرم فرماتاہے اسی لئے ہم سبوں کو پنچ وقتہ نمازوں اور تلاوت کی تلقین کرتاہے تاکہ ہم گمراہی اور تباہی سے بچے رہیں۔اسلامی مفکر مولانا یرقوب بلند شہرینے کہا کہ جب مسلمان حق تعالیٰ سے دور ہو جا ئے گا تو اس کی مجاہدانہ حیثیت ختم ہو جائے گی اور وہ ہر طرف ذلیل و خوار ہوگاجیسا کہ آج دنیا میں اپنی آنکھو ں سے آپ سبھی قوم کی پست حالی دیکھ بھی رہے ہیں اور آپ کے سامنے روہنگیا ںمسلمانوں کی ا یک زند ہ مثا ل موجود ہے آج ہم حق تعالیٰ کے حکم اور احسانات کو بھول چکے تھے آج معاشرے میں علی الاعلان حق تعالیٰ کی نا فرمانیاں ہو رہی ہیں اور بے حیا ئی بے پردگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے مولانانے لوگوںسے حق تعالیٰ کی طر ف متوجہ ہونے کی اور اس کے احکامات پرچلنے کی ہدایت کی اور بے حیا ئی ، بے شرمی اور بے پردگی سے بچنے کی تلقین فرمائی انہوں نے لوگو ں سے پرُزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراسةکرائیں ! مولانایعقوب فرمایا کہ ایمان کے دوکلمہ ہیں پہلے کلمہ میں اللہ کی وحدانیت ہے اور دوسرے کلمہ میں رسول اللہ کی رسالت کا اقرار ہے جو اللہ کی اطاعت کرے گا مگر ہم اپنے خالق کی اکثرناشکری کر تے ہیں اور اسی گمراہی کے سبب ہم آفتوں میں اکثر مبتلا رہتے ہیں ہمکو سیدھی راہ اختیار کرناہوگی تبھی فلاح ممکن ہے !مدرسہ معارف القرآ ن آ زاد کالونی واقع مسجد ِ تقویٰ میں قوم سے اپنے منفرد خطاب میں ناظم اعلیٰ مولانا محمد یعقوب بلند شہری نے زور دیکر کہاکہ اے مسلمانو ں اگر دنیا و آخرت میں سرخروئی ،عزت اور کامیابی چاہتے ہو تو حق تعالیٰ کے احکا ما ت اور نبی پاک ﷺ کے نقشے قدم پر چلنا ہوگا مولانا یعقوب بلند شہری نے کہا کہ آج ملتِ اسلامیہ جہالت اور نا خواندگی کے اندھیرے میں ڈو بی پڑی ہے اور دیگر لہو و لعب و اپنے بچوں کی بیاہ شادیوں میں بے تحاشہ فضول خرچی کر رہی ہے آپنے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ت¿یںبالکل فکر مند نہیں ہے اور غیروں کے طریقے پر زندگی گزار رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جان و مال اور اولاد کا مالک حق تعالیٰ ہے اس لئے ہمیں چا ہیئے کہ ہم اپنی جان کو حق تعالیٰ کی عبادت میں لگائیں اور اپنے مال کو اللہ کے راستے میں خرچ کریں اور اپنی اولادوں کو بھی قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ کر یں اور اعمال ِ صالحہ کی طرف ان کی توجہ مبذول کریں انہوںنے کہاکہ آج ہر طرف مسلمانوں اور مذہب اسلام پر حملے کئے جارہے ہیں مسلمانوںکو حرا ساںکیاجارہاہے اس کے باوجودبھی ہم اپنی اصلاح نہیں کرپارہے ہیں ۔جنت میں جائے گا اور جو اللہ کی اطاعت نہیں کرے گا وہ سیدھا جہنم میں جائے گا بس اگر کوئی شخص دنیا میں کامیابی چاہتاہے۔
تواس کو آپ کی سیر

ت اپنانی ہوگی آپ ﷺکے طور طریقہ پر چلنا ہوگا یہیاللہ کا سچ پر مبنی ا صل پیغام ہے کہ جسکو پھر سے عام کر کے ہم غیروں کو بھی اپنا بنا سکتے ہیں ۔