ملک بھر میں دعائیہ تقریب اور خراج عقیدت پیش

0
46

نئی دہلی08نومبر(پریس ریلیز)ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنا ن نے ملک بھر میں 7نومبر کے موقعہ پر خراج عقید ت تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ دعائیہ تقریب اور خرا ج عقیدت مجاہد آزادی بہادر شاہ ظفر کی یاد میں منعقد کیا گئی۔ اور دعائیہ تقریب ان تمام شہید وں کیلئے منعقد کی گئی جو گﺅ پریمیوں کے خلاف اندرا سرکار نے بے دردی سے قتل عام کرایا تھا۔ ان باتو ں کی معلومات مسلم راشٹریہ منچ کے قومی تنظیمی کنوینر گریش جویال نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ گر یش جویال نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے تمام ریا ستو ں اور ضلعوں میں یہ تقریب منعقد کیا گیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت ہند بہادر شاہ ظفر کی خاکی کو مہرولی میں منتقل کیا جا ئے۔ اس پروگرام میں تمام مذاہب اور فرقے کے لوگوں نے شرکت کیا اور ملک کے صدر جمہوریہ کے نام میمو رنڈم بھی پیش کیا گیا۔ دعائیہ تقر یب ان تمام شہیدان وطن کیلئے بھی منعقد کی گئی جنہوںنے ملک کو آزادی دلائی۔ جس کی بدولت ہم آج ہند ستان میں آزادی کی سا نس لے رہے ہیں اور ہندستان ہمارے لئے ایک باغیچہ مثا ل بنا ہوا ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔گﺅ پریمیوں کو شہید ان وطن کے طور پر یاد کیا گیا جو اندرا گاندھی نے ا پنے کالے دور اقتدار میں امن مار چ کرنے وا لے گﺅ پریمی وں کے ساتھ کاررو ائی کرتے ہوئے دس لاکھ کی بھیڑ کو تتر بتر کر نے کیلئے گولیاں چلوائی جس میں ہزاروں گﺅ پریمی ہلاک ہوگئے جن کے ساتھ بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے اندرا گاندھی نے تمام شہیدوں کو ٹرک میں بھر کر گڈھے اور کھائیوں میں مٹی کا تیل ڈال کر ثبوت مٹانے کے لئے جلا دیا گیاتھا ۔
تقر یب میں اس با ت کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ ان گﺅ پر یمیوں کی ہلاکت پر جانچ کمیٹی بیٹھا ئی جائے جس سے تمام حقائق کھل کر منظر عام پر آ جائیں۔