اردو | हिन्दी | English
62 Views
Sports

نڈال اے ٹی پی فائنل سے باہر

Nadal
Written by Taasir Newspaper

لندن، 14 نومبر (یو این آئی) ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رافیل نڈال کے چاہنے والوں کی بری خبر آگئی ،وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے اے ٹی پی فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔ نڈال پہلے میچ میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے خلاف 7۔6، 6۔7، 6۔4 سے ہار گئے ۔انہوں نے میچ کے اختتام تک جدوجہد کی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نڈال نے سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے ، انہیں بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔نڈال دوہفتے قبل پیرس ماسٹرزٹورنامنٹ سے دستبردارہوگئے تھے ،انہوں نے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیزن کا آخری میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی ۔ رافیل نڈال نے کہا کہ انہوں نے 13 مرتبہ اے ٹی پی کے لئے کوالیفائی کیا اور 5 مرتبہ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے دستبردار ہوچکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper