اردو | हिन्दी | English
163 Views
Politics

وائرل ویڈیو پر ہاردک نے کہا؛بھاجپا گندی سیاست کررہی ہے

Hardik
Written by Taasir Newspaper

گاندھی نگر، 13 نومبر (یو این آئی) پاٹیدار ریزرویشن تحریک کمیٹی (پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کا کسی ہوٹل میں ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ ویڈیو کے آج سوشل میڈیا میں وائرل ہونے کے بعد انہوں نے اسے حکمراں بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے ۔اگرچہ پاٹیدار تحریک کے ایک اور اہم تنظیم سردار پٹیل گروپ (ایس پی جی) نے اس کی عدالتی جانچ کرانے کی مانگ کی۔ہاردک نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ اس نے پہلے سے اس طرح کی سی ڈی آنے کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ بی جے پی پہلے بھی اپنے ہی لیڈر سنجے جوشی کا فرضی جنسی سی ڈی باہر لے کر آئی تھی۔ یہ گندی سیاست کا آغاز ہے ۔ اس معاملے میں جو بھی ضروری ہوگا وہ قانونی کارروائی کریں گے ۔اسی سال 16 مئی کو رات تقریبا سوا نو بجے تیار اس سی ڈی کے بارے میں ہاردک نے کہا کہ یہ فرضی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی خواتین کی جاسوسی کے کاموں لگی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی جیسی چیزوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا وہ سینہ ٹھوک کر بی جے پی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے ۔ ایس پی جی کے ترجمان پرون پٹیل نے کہا کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے ۔

About the author

Taasir Newspaper