اردو | हिन्दी | English
172 Views
Sports

وراٹ کے پاس گانگولی کو پیچھے چھوڑنے کا موقع

virat
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 13 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی تقریبا ہر سیریز میں ایک نیا ریکارڈ بناتے ہیں اور اگر سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز میں بھی وہ اپنا یہی سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 3۔0 سے کلین سویپ کرتے ہیں تو وہ سابق کپتان سوربھ گانگولی کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔ ہندوستان نے اسی برس سری لنکا کی سرزمین پر اس کے خلاف 9۔0 سے تینوں فارمیٹ میں جیت حاصل کرنے کی کامیابی حاصل کی تھی اور اب گھریلو سیریز میں بھی وہ جیت کی مضبوط دعویدار سمجھی جارہی ہے ۔ اگر ٹیم انڈیا وراٹ کی کپتانی میں کلین سویپ کرتی ہے تو گانگولی کا 49 میچوں میں بطور کپتان 21 ٹسٹ جیتنے کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ فی الحال وراٹ نے 29 ٹسٹ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی کپتان کی ہے اور 19 میں ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا ہے ۔ اس معاملے میں مہندر سنگھ دھونی ان سے آّگے ہیں جن کی قیادت میں ٹیم نے 60 میچوں میں سے 27 میں فتوحات حاصل کی ہیں۔ اگر ہندوستان تین میں سے دو ٹسٹ سری لنکا کے خلاف جیت جاتا ہے تو وراٹ سابق کپتان گانگولی کے برابر آجائیں گے اور اگر انہوں نے کلین سویپ کیا تھا وہ ان سے آگے نکل جائیں گے ۔ ہندوستانی ٹیم نے وراٹ کی قیادت میں لگاتار آٹھ ٹسٹ جیتے ہیں جن میں حال میں اس نے سری لنکا کو ہی اس کے گھر پر تین ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے ہرایا تھا۔ ہندوستان کے لئے سری لنکا کافی خوش نصیب رہا ہے اور سال 2015 میں سری لنکا میں جیت کے بعد سے ہی اس نے مسلسل جیت حاصل کی ہیں۔ ہندوستان نے جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور سری لنکا کو ٹسٹ فارمیٹ میں شکست دی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper