کھیل

ٹسٹ میں بھارت بدستور نمبر -1

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دبئی، 04 نومبر (یو این آئی) ٹیسٹ میچوں کی عالمی درجہ بندی میں ہندستان کی سرفہرست اور پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ بیٹنگ میں چتشور پجارا ،وراٹ کوہلی ، لوکیش راہل اور اجنکیا رہانے ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری حاصل کر لی جب کہ میزبان ٹیم میں شامل پاکستانی نژاد سکندر رضا نے بیٹنگ اور بولنگ میں لمبی چھلانگیں لگا لیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان نے ساتویں پوزیشن برقرار رکھی، اظہر علی ٹاپ 10 میں ملک کی نمائندگی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہندستان بدستور پہلے ، جنوبی افریقہ دوسرے ، انگلینڈ تیسرے ، نیوزی لینڈ چوتھے ، آسٹریلیا پانچویں اور سری لنکا چھٹے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 75 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن بچائے رکھی، زمبابوے کو 2 ریٹنگ پوائنٹ ملنے پر ٹاپ 10 میں جگہ مل گئی۔بیٹنگ میں ٹاپ 5 پوزیشنز میں کوئی تغیر رونما نہیں ہوا، اس پر حسب سابق اسٹیون اسمتھ، جوئے روٹ، کین ولیمسن، چتشور پجارا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔ کوہلی چھٹے ، ہاشم آملا ساتویں، لوکیش راہل آٹھویں، اجنکیا رہانے نویں اور اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔ زمبابوے سے دوسرے ٹیسٹ میں سنچریاں بنانے والے کپتان جیسن ہولڈر اور شین ڈوریچ نے بھی ترقی کی منازل طے کیں، ہولڈر 5 درجے بہتری ملنے پر 57ویں نمبر پر آ گئے ، ڈوریچ نے 17 سیڑھیاں طے کر کے 83ویں پوزیشن پالی۔ اوپنر کیرین پاویل نے 63ویں پوزیشن پائی، انھیں 5 درجے بہتری ملی، ناکام سائیڈ کے ہیملٹن مسکادزا 8 درجے ترقی پانے پر 41ویں نمبر پر آ گئے ، پاکستانی نژاد بیٹسمین سکندر رضا نے 12 درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ 44ویں پوزیشن پائی، پیٹر مور بھی 77ویں نمبر پر آ گئے ، انھیں 18 درجے ترقی ملی۔ ریگ چاکابوا 9 درجے بہتری پر 93ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔بولنگ میں شینن گیبرئیل نے ٹاپ 20 میں واپسی اختیار کر لی۔5 درجے ترقی نے انھیں 20 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا، کیمار روئچ بھی ترقی کے 4 زینے طے کر کے 23ویں نمبر کے حقدار بن گئے ۔ سکند رضا نے 24 درجے کی چھلانگ لگا کر 83ویں پوزیشن پائی، جیمز اینڈرسن سر فہرست ہیں، رویندر جڈیجا نے دوسری پوزیشن سنبھالے رکھی، کیگاسو ربادا تیسرے ، ایشون چوتھے اور رنگنا ہیرات پانچویں درجے پر ہیں، ٹاپ 5 آل را¶نڈرز میں شکیب الحسن، رویندر جڈیجا، روی چندرن اشون، بین اسٹوکس اور معین علی شامل ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar