اردو | हिन्दी | English
18 Views
bihar

پرکاش اتسو کولیکر گرو گووند سنگھ اسپتال کو پہلے سے بہتر بنایا جائے گا: منگل پانڈے

351 WA PRAKASH UTSAV KO LEKAR GURU GOVIND SINGH ASPATAL KO PAHLE SE BEHTAR BANAYA JAYEGA PIC.. (3)
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ سیٹی 14نومبر ( ذو القرنین ) ریاستی حکومت کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج گرو گووند سنگھ اسپتال کے ڈاکٹروں اور مریضوں اور مریض فلاح کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ ایک نشست کی اس کے بعد وزیر صحت نے ہر وارڈ میں جاکر وارڈوں کا معائنہ کیا ۔ اور بیت الخلاءدیکھ کر بھڑک گئے دراصل ان کااستنجاخانہ جانا اور جب واپس باہر آئے تو استنجا خانہ میںبہت ہی گندگی تھی مکری کا جھول لگا تھا انہوں نے کہا کہ میرے آنے کی خبر پر اس کو صاف کرایا گیا ہے۔ اس معائنہ کے دوران گر و گووند سنگھ اسپتال کے سپرنٹینڈینٹ الکھ پر ساد نے وزیر صحت سے کہا کہ اس اسپتال میں کئی محکمہ کے ڈاکٹر کی بحالی نہیں ہوئی ہے۔ اور انہوں نے وزیر صحت سے کہا کہ اس اسپتال میں آئی این ٹی محکمہ کے ڈاکٹروں اسکین امراض ، دانت امراض ،آنکھوں کے ڈاکٹر ریڈیو لوجی ، آئی سی یو کی سہولت ہونی چاہیئے۔ اسپتا ل کے احاطہ کی چہار دیواری کی گھیر ابندی ہونی چاہیئے۔ اور آشا کارکنان کی بحالی کی تو سخت ضرورت ہے۔ وزیر صحت نے کہا میں نے آج پہلی مرتبہ اس گروگووند سنگھ اسپتال کا معائنہ کیا ہوں اور ابھی اس اسپتال میںکمی ہے اسے ایک ماہ کے اندر اس کمی کو پوری کر لی جائے گی۔ اور جب تک اس بنیادی سہو لت کو دور نہیں کیا جائے گا تب تک اسپتال انتظامیہ بہتر علاج کرنے سے قاصر رہیں گے۔ اور اسپتال میں اس وقت جو دوائیں ملتی ہے وہ کم ہے مگر اس کمی کو بھی ایک ماہ میں پورا کر لیا جائے گا اور گرو گووند سنگھ اسپتال میں چھو ٹے بڑے آلات کی کمی کو بھی جلد از جلد پورا کر لیا جائے گا۔ اور آشا کا رکنان کی بحا لی کی جائے گی ۔اسپتال کو جدید سہولت سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ یہاں آنے وا لے مریضوں کا علاج بہتر طر یقہ سے ہو اور وہ نالندہ میڈیکل کالج اسپتال یا پٹنہ میڈ یکل اسپتال کار خ کرنے کے بجائے گر گو وندسنگھ اسپتال میں آئیں اور اس اسپتال کو ایک امبولینس بھی دیا جا ئے گا۔ اور ایمر جنسی خدمات کے لیے 10بیڈ کو 30 بیڈ میں تبد یل کیا جائے گا۔ جس سے ایمر جنسی کے مر یض کو سہولت ملے اس موقع پر امیت کا نوڈیہ ، محمد جاوید ، بلرام چودھری ، راجیش ساہ ، ہدایت احمد ،نیلم کماری ، منوج کمار منا ، وارڈ کاﺅنسلر 67، سیتا نہا ، رام جی مہتا ایڈو کیٹ ، نوین کمار سنہا ، ونئے کیسری ،شنکر جیسوال ، بھوشن مالی کے علاوہ مریض فلاح کمیٹی کے عہدیدران نے شرکت کی۔

About the author

Taasir Newspaper