دہلی

پورا کشمیر ہمارا ہے۔ آر پار سار ا۔ ملک گیر مہم آج سے شروع

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی 28نومبر(پریس ریلیز)جموں وکشمیر میں امن اور پاکستان کے ناجائز قبضے والے کشمیر کو ہندستان کے حوالے کرنے و پاکستان کے ذریعہ چین کو تحفے میں پیش کی گئی سرزمین کشمیر کو واپس لینے کیلئے ملک بھر میں جگہ جگہ مسلم راشٹریہ منچ کے کارکنان کے ذریعہ پروگرام کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ ابھی تک کے شمار کے مطابق تین سو اکیس جگہو ں پر ”پورا کشمیر ہمارا ہے۔ آر پار سارا ہے“ کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا جا ئے گا۔ اس کے علاوہ پروگرام کی کوریج اور میمو رنڈم علاقے کے ڈی ایم اور ایس ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہور یہ ہند کو بھیجے جائیں گے۔ ان باتوں کی معلومات جناب گریش جویال قومی تنظیمی کنوینر مسلم راشٹریہ منچ نے دیا ہے۔ گریش جویال نے تفصیل کے مطابق بتایا کہ پاکستان کی کالی کر توت اور ہندستان کی جانب دہشت گردانہ نظریہ سے پیش آنا ۔ کشمیر میں دہشت گر دی میں اضافہ کرنا اور وہاں کے عوام کو بھارت مخالف سوچ پیدا کرنا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کبھی نہیں سد ھر نے والا ہے۔ اس لئے مسلم راشٹریہ منچ نے اس با ت کا تہیہ کرتے ہو ئے فیصلہ لیا ہے کہ پور ے بھارت میں کشمیر بچاﺅ مہم چھیڑتے ہوئے پاکستان میں بیٹھے ہوئے بھارت مخالف دہشت پسندوںکو کڑا جواب د یناہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے چین کو جو کشمیر کے حصے کو تحفے میں پیش کیا ہے اس کی واپسی کیلئے بھی دستخطی مہم چلایا جائے گا۔ کیو ںکہ پاکستان کے قبضے والا کشمیر اور چین کے قبضے والا کشمیر تمام خطہ ہندستان کی سرز مین ہے۔ وہاں پر بسنے والے افراد بھارتی ہیں اور ان کی سہولیات و آسائش بھارت کے ذمہ ہے۔جموںو کشمیر ریا ست میں پاکستان کی زبان بولنے والے افراد کیخلاف بھی احتجاجی مہم شروع کیا جائے گا۔ جس میں فاروق عبد اللہ اور علاحدگی پسند نظرئے والے وافراد سر فہرست ہیں۔ فاروق عبداللہ اپنی ایما کے خاطر پورے ہندستان سے بغاوت مول لے رہے ہیں جو ان کے ہمیشہ کے بیان سے واضح ہو رہا ہے۔ در اصل شیخ عبد اللہ کے خاندان کو کشمیر اور خصوصا پاکستان کے ناجائز قبضے والے کشمیر کے افراد اپنا لیڈر تسلیم نہیں کرتے ۔ کیونکہ شیخ عبد اللہ کنبہ اپنی سیاست اور لیڈر شبیہ کو بچانے کیلئے آزادی کے وقت سے ہی کشمیر کے ساتھ دوغلا سلوک کر رہے ہیں۔ تاریخ کے اوراق اس بات کے گواہ ہیں کہ شیخ عبد اللہ نے جواہر لعل نہرو سے مل کر پاکستان کو کشمیر کے حصے پر قبضہ کر نے میں مدد دلانے والوں میں سر فہرست دیکھے گئے ہیں۔ لہذا ان تمام ناپاک سازش کو اجاگر کر نے اور کشمیر کے سارے خطے کو ہندستان کے سا تھ شمولیت کی لئے ملک گیر مہم شروع کیا جائے گا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar