اردو | हिन्दी | English
13 Views
Bihar News

چلڈرین ڈے کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

siwan -atfal hasla
Written by Taasir Newspaper

بڑہریا / سیوان ، 14 نومبر ( راجیش کمار ) مقامی بڑہریا بلاک کے سٹے دی سن شائن پبلک اسکول کے احاطہ میں آج چلڈرین ڈے کا پروگرام دھوم دھام سے منایا گیا اور بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمہ پر اسکول کے ڈائریکٹر اشفاق اور پرنسپل سنجیو کمار سمیت اسکول کے تمام اساتذہ نے گل پوشی کی ۔ وہیں اسکول کے ڈائریکٹر اشفاق نے کہا کہ پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بتائے راستے پر ہمیں چلنے کی ضرورت ہے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ملک و سماج کو ایک نئی سمت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہرو جی بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے، اسی لئے بچے ان کو چچا نہرو بھی کہا کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ آج بھی چچا نہرو پورے بھارت کے لئے مثالی ہیں وہیں پرنسپل سنجیو نے جواہر لعل نہرو کی سوانح عمری پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کو ان کی زندگی سے سیکھنے کو بتایا ساتھ ہی کہا کہ چچا نہرو بھارت کے عظیم لوگوں میں سے ایک عظیم انسان ہیں ان کی کامیابیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر ہم سبھی لوگوں کو چلنا چاہئے ۔ وہیں اسکول کے ڈائریکٹر اشفاق اور پرنسپل سنجیو کی قیادت میں اسکول کے سبھی بچوں کے درمیان کاپی قلم اور مٹھائیاں تقسیم کیا گیا اور ساتھ ہی اسکول کے ڈائریکٹر اشفاق کی قیادت میں اسکول کے سبھی بچے اور اسکول کے تمام اساتذہ نے صفائی کا حلف لیا کہ اپنے ارد گرد کے اسکول وگاو¿ں میں صفائی ہمیشہ رکھیں گے اور کبھی بھی گندگی نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر اشفاق ، سنجیو، آس محمد ، ونئے غلام غوث ، کشور امیت ، ہیمنت رنجن، ارشاد ، متھن ، زیبا ، ریتا، سدھا بھی موجود تھے۔ سبھی نے اپنا اپنا خیال ظاہر کیا اور جواہر لعل نہرو کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم کیا ۔کئی بچوں اور اساتذہ وغیرہ کو نوازا بھی گیا۔

About the author

Taasir Newspaper