اردو | हिन्दी | English
67 Views
Sports

چوتھی بار باپ بنے رونالڈو

ronaldo
Written by Taasir Newspaper

لسبن، 13 نومبر (یو این آئی) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانوں رونالڈو چوتھی بار باپ بننے کی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ان کی محبوبہ جیارجینا روڈرنگ کے یہاں ایک بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کا نام الانا مارٹن رکھا گیا ہے ۔ 32سالہ رونالڈو نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنے سات سالہ بڑے بیٹے کرسٹیانو جونیئر اور اہلیہ کے ساتھ اسپتال میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی لکھا ہے کہ الانا مارٹن کی ابھی ولادت ہوئی ہے ، جیو اور الانا دونوں ہی بالکل ٹھیک ہیں۔ ہم سبھی بہت خوش ہیں۔ رونالڈو اسی برس جون میں جڑواں بچوں اور ماتیو کے باپ بھی بنے ہیں۔ پرتگالی اسٹار نے اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں اپنے چوتھے بچے کی پیدائش اور اس کی پیدائش کی تاریخ کا ذکر کیا تھا۔ پرتگال فٹبال ٹیم کے کوچ فرنانڈو سانتوس نے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ دوستانہ میچوں سے رونالڈوں کو آرام دیا تھا تاکہ وہ اپنے بچے کی ولادت کے وقت موجود رہیں۔

About the author

Taasir Newspaper