دنیا بھر سے

چیف وہپ گیون ولیم سن برطانیہ کے نئے وزیر دفاع مقرر

Written by Taasir Newspaper

لندن،3 نومبر(پی ایس آئی)وزیر اعظم تھریسا مےنے وزیر دفاع سرمائیکل فالن کے مستعفی ہوتے ہی چیف وہپ گیون ولیم سن کو ملک کانیا وزیر دفاع مقرر کردیاہے ،سرمائیکل فالن نے اپنے ماضی کے رو یئے پر تنقید کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاتھا۔سرمائیکل فالن نے اپنے استعفیٰ میں لکھاتھا کہ ان کارویہ وزارت کیلئے ضروری معیار سے مطابقت نہیں رکھتا، انھوں نے لکھاتھا کہ میں اعتراف کر تاہوں کہ ماضی میں میں اعلیٰ معیار قائم نہیں رکھ سکا بی بی سی سے باتیں کرتے ہو ئے انھوں نے کہاتھا کہ 10-15 سال قبل جو بات قابل قبول تھی وہ اب قابل قبول نہیں رہی ،اس لئے میرا ستعفیٰ دینے کافیصلہ درست تھا ،گیون ولیم سن کو وزیر دفاع مقرر کئےجانے کے بعد ان کے سابق نائب جولین سمتھ نے چیف وہپ کاعہدہ سنبھال لیاہے۔اس طرح اب جولین سمتھ دارالعوام میں پارٹی میں نظم وضبط قائم رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے اور رکن پارلیمنٹ ٹاٹون جولین سمتھ کے نائب ہو نگے،بی بی سی کے اسسٹنٹ سیا سی ایڈیٹر نارمن سمتھ کاکہناہے کہ تھریسا مے کی جا نب سے اس مشکل وقت میں اپنے چیف وہپ کو یہ مشکل ذمہ داری سو نپے جانے پر بہت سے لوگوں کوحیرانی ہو ئی ہے لیکن وہ کوئی خلاءباقی نہیں رکھنا چا ہتی تھیں۔ انھوں نے پیش گوئی کہ 22 نومبر کو بجٹ سے قبل ہی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے جانے کاامکان ہے۔

About the author

Taasir Newspaper