بہار

ڈی ایم کے باڈی گارڈ نے وین ڈرائیور کو پیٹا، عوام میں ناراضگی

Written by Taasir Newspaper

سپول ،24 نومبر ( نمائندہ ) سپول سے چونکانے والی خبر آئی ہے ، ضلع کے مکھیا یعنی ضلع مجسٹریٹ کے گارڈ نے سپول سے سہرسہ جارہے کیش وین کے ڈرائیور کو بری طرح پٹائی کردی ۔ بتاتے چلیں کہ شام 8 بجے نو انٹری ختم ہوتا ہے ، جس کی وجہ کر گاڑیوں کا نکلنا شروع ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ کر صدر بازار سے گاڑی کا نکلنا اور جام لگنا لازمی ہے۔ جام کی وجہ کر ہی کیش وین بھی جام میں پھنسی تھی۔ تبھی پیچھے سے ضلع مجسٹریٹ کی گاڑی آگئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے ڈی ایم صاحب کا باڈی گارڈ گاڑی سے اتر کر کیش وین کے ڈرائیور کی جم کر پٹائی کردی۔ جس سے ڈرائیور کو آنکھ کے پاس گہری چوٹ لگی ۔ کیش وین کے ڈرائیو ر کی مار سے غصائے لوگ ڈی ایم کی گاڑی کو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی اور کوئی بھی اس پٹائی کو صحیح نہیں بتا رہا تھا۔ لوگ بول رہے تھے کہ ایسی داداگیری کو ہم ضلع کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ ماحول ایسا بگڑا کہ ڈی ایم صاحب گاڑی میں بیٹھے رہے۔

About the author

Taasir Newspaper