گاندربل میں کشمیری پنڈت کی آخری رسومات میں مسلمانوں کی شرکت

0
68

سرینگر20نومبر(جاوید احمد )وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں آج فرقہ وارانہ یکجہتی کی مثال ا±س وقت دیکھنے کو ملی ،جب ایک کشمیری پنڈت کی موت کے بعد اسکی آخر ی رسومات میں ہزاروں کشمیری مسلمانوں نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کے وسن گاوں میں آج ایک کشمیری پنڈت موتی لعل رازدان فوت ہوا۔ یہ خبر گاوں میں پھیلتے ہی لوگ اسکے گھر پہنچے اور اسکی اخری رسو مات میں شرکت کی۔ مقامی مسلمانوں نے میت کے لئے کفن اور لکڑی وغیرہ کا انتظام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موتی لعل کے کنبے نے 1990 میں وادی سے ہجرت نہیں کی تھی۔ بلکہ وہ چند دیگر پنڈت کنبوں کے ہمراہ وسن گا وں میں ہی رہے اور اس دوران مقامی مسلمانو ں نے اس بات کا بھرپور خیال رکھا کہ اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ان خاندانوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔