یمن میں حملہ، چار افراد ہلاک

0
48

صنعائ29نومبر (آئی این ایس انڈیا) یمن میں ہوئے ایک تازہ حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ آج صبح سعودی نواز حکومت کے وزیر خزانہ پر کیا گیا۔ تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں انتہا پسند گروہ بھی فعال ہو چکے ہیں۔ مارچ سن دو ہزار پندرہ میں سعودی عسکری اتحاد نے ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔