۲دسمبر کے جلوس محمدی مےں ہڑدنگ اور خرافات سے بچنے کی اپےل

0
19

دربھنگہ :۰۳نومبر ( عبد المتےن قاسمی )ربیع الاول کی ۲۱ تاریخ کوسرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علےہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے تھے ۔ آپ کی ولادت با سعادت کے دن اس بار بھی دربھنگہ میں ۲ دسمبر بروز سنیچر کو جلوس قلعہ گھاٹ سے صبح ساڑھے سات بجے نکلا جائے گا جو مختلف راستے جےسے اردو بازار، رحم خاں، کرم گنج، دارو بھٹی ، ناکہ نمبر ۶، رحم گنج ہوتے ہوئے خان چوک پہنچے گا ۔جہاں پر شاہ گنج بیتا، اسگاﺅں، رحم گنج، بیلا، کٹہل باری ، ککر گھٹی ، گنگوارہ ، مولا گنج باﺅلی کا جلوس جمع ہوکر انجمن کارون ملت کی قیادت میں قلعہ گھاٹ سے روانہ جلوس کے ساتھ مولا گنج، ناکہ نمبر ۵، مرزاپور، دربھنگہ ٹاور ، مشرف بازار ہوتا ہوا واپس مدرسہ حمیدیہ قلعہ گھاٹ پہنچے گا ۔ےہاں علمائے کرام کی تقریریں ہوں گی ۔ اس بابت ریاض خاں قادری نے بتاےا کہ انجمن کاروان ملت کی جانب سے کئی نشستیں ہوئیں ہےں جس میں شہر کے علاوہ معزز حضرات انجمن خدام ملت کے ذمہ دار وں نے شرکت کی ہے اور سب اس بات بات پر متفق ہوئے ہےں کہ محلے والے DJ Soundیا Memoryسے میوزک بازی نعت بجاکر شو ر شرابا کرتے ہیں یہ سراسر غلط بات ہے اور اسے سختی سے بند کیا جائےگا۔ جلوس میں مائیک سے نعت پڑھتے ہوئے چلیں، اگر نعت خواں نہ ہوں تو مدرسے سے نعت پڑھنے والے کو لے جائیں ۔ اسلامی لباس ، سر پر ٹوپی، ہاتھ میں اسلامی جھنڈا لے کر جلوس میں شامل ہوں، موٹر سائیکل کا استعمال کم سے کم کریں ہو سکے تو پیدل ہی جلوس میں جائیں، ہڑ دنگ نہ کریں۔ ہم اس نبی کے ماننے والے ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو انسانیت کا سبق سکھایا ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ انجمن کاروان ملت کی جانب سے کرم گنج، اردو روڈ، ناکا نمبر ۵، ۶ ، مین روڈ پر دونوں جانب جھنڈ ا لگایا جائے گا، استقبالیہ گیٹ، پوسٹر، بینر لگا ئے جائےں گے۔ پریس کانفرنس میں ریاض خاں قادری(صدر) ، نائب سکریٹری ، گلریز احمد ، گلا ب انصاری، نائب صدر، رضاءاللہ انصاری، علا ءالدین جوہری ، محمد چاند ، محمد عزیز احمد وغیرہ موجود تھے ۔