اب نہرا کریں گے کمنٹری

نئی دہلی،15نومبر (یو این آئی) سابق ہندستانی تیز گیند باز آشیش نہرا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کرکٹ کمنٹری کرتے نظر آئیں گے ۔ 38سالہ نہرا نے یکم نومبر کو ہندستان اور نیوزی لینڈکے مابین دہلی میں ہوئے پہلے ٹوئنٹی۔20میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اب وہ آرام کریں گے اور اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزاریں گے اور پھر دوبارہ کرکٹ سے متعلق کچھ دیگرکریں گے کیونکہ انہوں نے ابھی کرکٹ کو 25سال ہی دے ئے ہیں۔ سابق جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ نے ٹوئٹرپر یہ اطلاع دی ہے کہ نہراب ہندستان اور سری لنکا کے مابین جمعرات سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے کمنٹری کرنا شروع کریں گے اور ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے ۔ سہواگ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ نہرا جی کا کمنٹری میں استقبال زو رو شور سے ہونا چاہئے ۔ اپنے اسٹائل میں آپ لوگ بھی نہرا جی کا ضرور استقبال کریں ۔ نہرا نے ہندستان کے لئے 17ٹیسٹ، 120ون ڈے ، اور 27ٹوئنٹی ۔20میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے بالترتیب 44،157 اور 34 وکٹ لئے ہیں۔