اب ٹائٹل جیتنے کی باری ہماری :رانی

کاکامگاھارا، 04 نومبر (یو این آئی) ہندستانی خاتون ھاک¸ ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ مرد ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے سے ٹیم کو بہت تحریک ملی ہے اور اب ٹائٹل جیتنے کی باری ان کی ہے ۔ ہندستان نے جمعہ کو میزبان جاپان کو 4۔2 سے شکست دے کر نویں خاتون ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں جگہ بنائی ہے جہاں اب خطاب کے لئے اتوار کو اس کا سامنا اپنے سے بلند درجہ بندی کی ٹیم چین سے ہوگا۔ ہندستان نے گروپ مرحلے میں چین کو4۔1 سے شکست دی تھی اور امید ہے کہ ہندستانی ٹیم فائنل میں فتح حاصل کر ہندستان کے لیے مرد اور خاتون ایشیا کپ میں خطابی ڈبل مکمل کرے گی۔ رانی نے فائنل کے موقع پر کہاکہ ہم نے مردوں کی ٹیم کے ایشیا کپ جیتنے سے حوصلہ پایا ہے اور اب خطاب جیتنے کے لئے ہماری باری ہے ۔ڈریسنگ روم کے ماحول بہت اچھا ہے ۔تمام کھلاڑی میچ کے بارے میں حوصلہ افزا ہیں اور فائنل کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ہم ایشیا کپ کا خطاب جیتنا چاہتے ہیں اور اسے ورلڈ کپ بنانا چاہتے ہیں۔ ہندستان نے کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس وقت کے دوران، قازقستان اور دفاعی چمپئن جاپان جیسی ٹیموں کو شکست دی ہے ۔ اس ٹیم کا حوصلہ بہت زیادہ ہے اور فائنل میں، وہ بلند حوصلہ کے ساتھ میدان میں کھیلے گی۔ ہندستان نے ورلڈ رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی ٹیم چین کو 4۔1 سے شکست دی تھی ۔ گزشتہ سال، ایشیائی چمپیئنز ٹرافی میں چین نے پول مرحلے میں ہندستان کو 3۔2 سے شکست دی تھی لیکن فائنل میں انہیں ہندستان نے 2۔1 سے شکست دی۔ کپتان نے کہاکہ جاپان کے خلاف میچ اچھا تھا۔اچھا آغاز سب سے اہم تھا۔ہم جانتے ہیں کہ چین کی ٹیم اچھی ہے اور پلٹ وار کر سکتی ہے ۔ہم انہیں ہلکے میں نہیں لے سکتے ہیں کہ ہم نے انہیں پہلے ہی شکست دی ہے ۔فائنل کے لئے ، ہم نے ہماری حکمت عملی پر بہت زیادہ کام کیا ہے اور ہمارا دھیان اس پر ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں، ہندستان نے اب تک 27 گول کئے ہیں ، جن میں سے دو گول ڈریگ فلکر گرجیٹ کور نے کئے ہیں ۔نوجوت کور اور نونیت کور نے چار چار گول کئے جبکہ رانی اور ڈیپ گریس ایکا نے تین تین گول داغے ہیں اور خطابی مقابلے میں چین کی دیوار کو توڑنے کے لئے ان سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع کی جائے گی۔