برسبین، 25 نومبر (یو این آئی) بلے باز اسٹیون اسمتھ (ناٹ آ¶ٹ 141) کی کپتانی اننگز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ (دو وکٹ) کی گیند بازی سے آسٹریلوی ٹیم نے پہلے ایشز کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو مہمان انگلینڈ کو دبا¶ میں پہنچادیا ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 130.3 اوور میں 328 رن کا اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کو اس کی دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 16 اوور میں 33 رن کے معمولی اسکور پر دو جھٹکے بھی دے دیئے ۔مہمان ٹیم کے پاس اب آٹھ وکٹ باقی رہتے معمولی سات رن کی برتری حاصل ہے ۔اس کے بلے باز مارک اسٹونمین 19 رنز اور کپتان جو روٹ پانچ رنز بنا کر کریز پر ہیں۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں آغاز کافی خراب رہا اور تجربہ کار بلے باز اور اوپنر ایلیسٹیر کک نے پھر سے مایوس کیا اور 13 گیند بعد ہی ہیزل وڈ نے انہیں مشیل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔کک نے سات رن بنائے جبکہ پہلی اننگز میں وہ دو رن پر آ¶ٹ ہوئے تھے ۔انگلینڈ اس جھٹکے سے نکل پاتی کی چھ رن کے فرق پر ہی ونس بھی دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کا ہی شکار بنے اور انہیں کپتان اسمتھ نے لپکا۔میچ ختم ہونے تک دوبارہ اسٹونمین اور روٹ 16 رن جوڑ کر کریز پر ہیں۔ اس سے پہلے صبح آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹ پر 165 رن سے آگے کیا۔ کل کے ناٹ آ¶ٹ بلے باز اسمتھ (64) اور شان مارش (44) نے پانچویں وکٹ کے لئے 99 رن کی سب سے بڑی شراکت کی۔اسمتھ نے 326 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 141 رنز بنائے جو ان کی 21 ویں ٹیسٹ سنچری ہے جبکہ شان نے آٹھویں نصف سنچری بنائی۔ دن کا پانچواں وکٹ شان کے طور پر گرا جو کل کے اسکور میں سات رنز ہی جوڑ پائے ۔انہوں نے 141 گیندوں میں آٹھ چوکوں سے 51 رنز بنا کر اپنی آٹھویں نصف سنچری بنائی۔ لیکن اسٹیورٹ براڈ نے انہیں آ¶ٹ کر دیا۔ٹم پین بھی 13 رن پر سستے میں جیمز اینڈرسن کا شکار بنے ،مشیل اسٹارک بھی چھ رن پر آ¶ٹ ہو گئے اور آسٹریلیا ایک وقت 209 رن پر سات وکٹ گنوا بیٹھا۔ لیکن ایک سرے پر اسمتھ ٹکے رہے اور انہوں نے نویں بلے باز پیٹ کمنز کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 66 رن کی دوسری بڑی شراکت کر ٹیم کو 275 تک پہنچایا۔ کمنز نے 120 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 42 رن بنائے جنہیں کرس ووکس نے کک کے ہاتھوں کیچ کرا کرآسٹریلیا کا آٹھواں وکٹ نکالا۔ جوش ہیزل وڈ چھ رن پر معین علی کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ناتھن لیون بھی نو رنز بنا پائے اور ایک سرے پر گرتے وکٹوں کے درمیان اسمتھ آخر تک ٹکے رہ کر اپنی اننگز کھیلتے رہے ۔لیکن دوسرے سرے پر بلے باز دیر تک ٹکنے کا جذبہ نہیں دکھا سکے اور ٹیم 328 پر سمٹ گئی اور اسمتھ ناٹ آ¶ٹ پویلین لوٹے ۔ آسٹریلوی کپتان نے چوکے کے ساتھ اپنی چھٹی ایشیز سنچری جیسے ہی مکمل کی انہوں نے اپنا ہیلمیٹ اتار کر خوشی ظاہر کی اور گابا اسٹیڈیم میں بیٹھے ناظرین نے ان کا تالیوں کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ بریڈ نے 49 رن پر تین وکٹ، جیمز اینڈرسن نے 50 رن پر دو وکٹ، معین علی نے 74 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ کرس ووکس، جیک بال اور جو روٹ کو ایک ایک وکٹ ہاتھ لگا۔